نئی دلی(جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں چلتی گاڑی کے اندر اجتماعی زیادتی کے ایک اور واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ زیادتی کا شکار 34 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے صبح نو بجے اکشر دھام کے علاقے سے کار میں سوار چار افراد نے اغوا کیا، گاڑی میں دو عورتیں بھی تھیں۔
ملزموں نے اسے چلتی کار کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا ، اس کے دو موبائل فون اور کچھ جیولری بھی چھین لی اور اسے پرگتی میدان کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ خاتون کے مطابق وہ کار میں سوار تمام افراد کو جانتی ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔