نئی دہلی(جیوڈیسک)نئی دہلی طالبہ زیادتی کیس میں ملوث رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی۔ رام سنگھ نے خود کشی آج صبح 5 بجے تہاڑ جیل کی بیرک نمبر3 میں کی،رام سنگھ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
رام سنگھ کو 5 دیگر ملزمان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔16 دسمبر2012 کو نئی دہلی میں 23 سال کی طالبہ سے بس میں اجتماعی زیادتی کی گئی۔زیادتی کا شکار لڑکی کو علاج کے لیے سنگا پور منتقل کیا گیا تھا جہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اس نے دم توڑ دیا تھا۔