اسٹیٹ بینک کا ہنڈی کا کردار ختم کرنے کے لیئے اقدامات

State Bank

State Bank

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کے مابین تجارت میں حوالے اور ہنڈی کا کردار ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک برآمد کی گئی اشیا کے عوض برآمد کنندگان کی جانب سے کسی بھی کرنسی میں لائی گئی نقد رقوم کو پاکستانی کرنسی سے تبدیل کریں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں کئی پاکستانی بینکوں کی شاخیں کھلنے اور افغانی بینکوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود تاجر اب بھی قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے رقوم کیلین دین کے حوالے سیحوالہ اور ہنڈی کو ترجیح دیتے ہیں۔ برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ اس سرکلر سے قانونی پیچیدگیوں میں کمی آئے گی پاکستان میں زرمبادلہ کی آمد اور افغانستان سے تجارت میں اضافہ ہوگا۔