آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما سلیم زمان ڈار نے کہا ہے کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسی حکومت کو دیکھی ہے
Posted on March 11, 2013 By Noman Webmaster میرپور / کشمیر
میرپور (رپورٹر، این این اے) آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما سلیم زمان ڈار نے کہا ہے کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسی حکومت کو دیکھی ہے جس کے اپنے ہی سینئر راہنما حکومت کی کرپشن کا تذکرہ گلیوں محلوں میں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن انکی بات کو کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے حکومت پر کرپشن کے الزامات کی بوچھاڑ اور پھر حکومتی خاموشی نے کئی سولا ت کو جنم دیکر رکھ دیا ہے مسلم کانفرنس کا دور سنہری ترین دور تھا۔
جب جوابدہی کا عمل موجود تھا لیکن اب جوابدہی کا عمل موجود ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں بھی مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں ہیں لیکن وقتی طور پر کچھ قوتیں ایسا کرنے میں کامیاب رہی ہیں بعد میں ان قوتوں کا حشر بھی ریاست بھر کے عوام نے دیکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما سلیم زمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر دو چیزیں واضح کرنا ہو گی کہ کیا ریاست کے اندر موجود سیاسی دور ایک مثال ہے یا ماضی کا دور مثال تھا کیونکہ بہترین فیصلہ عوام ہی کر سکتے ہیں۔