الماتے(جیوڈیسک) قازقستان میں برف کے طوفان میں سیکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں، اس دوران ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ قازقستان میں جمعرات سے جاری برف کا طوفان تھم گیا۔
راستوں اور شاہراہوں سے برف ہٹا نے کاکام جاری ہے۔ برف کے طوفان میں700 سے زائد گاڑیاں اور 1800 سے زائد مسافر مختلف شاہراہوں پر پھنس گئے ہیں۔ اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے خاتون ہلاک ہوگئی۔ برف کے طوفان کے باعث اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔