امریکی پریس سیکریٹری کی صدرحامد کرزئی پرتنقید

Jay Carney

Jay Carney

مریکا(جیوڈیسک)وائٹ ہاس کے پریس سیکریٹری جے کارنی نے افغان صدر حامد کرزئی کے لگائے گئے الزام کو مسترد کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ صدرحامد کرزئی نے امریکہ پر طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا الزام لگایا تھا۔

جے کارنی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سوال امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے اپنے خطاب میں براہ راست افغان صدر سے کیا تھا ۔ جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکہ کسی طرح طالبان سے خفیہ ملاقاتوں میں ملوث ہے۔

ذرائع سے گفتگو کے دوران افغان صدر حامد کرزئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے جے کارنی کا کہنا تھا کہ صدر حامد کرزئی نہ بھولیں کہ امریکہ گزشتہ بارہ برس سے اپنا بے تحاشہ لہو اور سرمایہ افغانستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے لگا چکا ہے۔ جے کارنی نے امریکی صدر اوبامہ کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے استحکام تک امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں ہوگا۔