کراچی(جیوڈیسک )وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ وہ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قیام کے مخالف نہیں تاہم شہر کے کونے میں یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے۔کراچی میں سندھ یونیورسٹی کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں سندھ یونیورسٹی کے قیام کے لیے جگہ کا حتمی تعین نہیں ہوا ہے۔
یونیورسٹی شہر کے کونے کے بجائے مرکز میں بنائی جائے۔ پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ شہر کے دور دراز علاقے میں یونیورسٹی کے قیام سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کسی ایک پارٹی کا نہیں سب کا شہر ہے۔پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری اور الطاف حسین نے طے کر لیا ہے کہ سندھ میں جینا مرنا اکٹھے ہوگا۔