کراچی(جیوڈٰسک)تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکس میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا ۔
شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں۔اورنگی ٹان فیض عام سوسائٹی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور رینجرز کے خلاف نعرے بازی کی۔ اردو چوک کے قریب سڑک بلاک کردی۔
ڈاکس کے علاقے میں رینجرز نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے ٹارگٹڈ آپریشن کیااورمتعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔ ناظم آباد میں چالہ مارکیٹ کے قریب ایک بوری بند لاش ملی جس کی شناخت نہ ہو سکی . کیماڑی سے رات گئے ڈیڑھ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی۔ کھارادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
کورنگی بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ، بیٹا اور بیٹی زخمی ہو گئے۔ شہر قائد میں گزشتہ روز فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ اہلکاروں کے قتل پر گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔