سانحہ بادامی باغ حکومت کی نا اہلی اور نا کامی کا ثبوت ہے۔اے پی ایم ایل
Posted on March 13, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد علی جعفری نے میڈیا سیل سندھ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ بادامی باغ حکومت کی نا اہلی اور نا کامی کا ثبوت ہے ان سانحہ پر پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے اور مذید کہا کہ غلطی ایک شخص کی اور ساری کمیونٹی کو سزا دینا نا انصافی ہے۔
بادامی باغ واقعے پر تو پنجاب حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چایئے بدامنی کے واقعات کو پوائنٹ اسکورینگ کے لئے استعما ل کرنا افسوس ناک ہے ۔پرْامن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگر دہشت گردی ،ظلم وجبر چاہے کسی بھی شکل میں ہو اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔سانحہ بادامی باغ پنجاب حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے؟آل پاکستان مسلم لیگ سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کی امداد کا فوری مطالبہ کرتی ہے۔