ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی خوبصورت اداکاری سے سجی نئی فلم “صاحب بیوی اور گینگسٹر ریٹرنز نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم چار دنوں میں پونے تیرہ کروڑ روپے سمیٹ چکی ہے۔آٹھ مارچ کو پردہ سیمیں پر پیش کی جانیوالی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر ریٹرنز میں عرفان خان کے ساتھ ساتھ جمی شیرگل ، ماہی گل اور اداکارہ سوہاعلی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
خاص طور پر عرفان خان کے کردار کو شائقین بیحد پسند کر رہے ہیں۔ پنجاب ، اور دہلی کے سینما گھروں میں فلم بینوں کا خوب رش ہے۔ اس فلم نے پہلے حصے کی نسبت تین گنا زیادہ کمائی کی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے آنیوالے دنوں میں فلم اور بھی رش کھینچے گی۔