کراچی(جیوڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پرامریکی کمانڈ سینٹر کا معاملہ سینیٹ کی کمیٹی کیسپردکردیاگیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنی کارکردگی رپورٹ کی منظوری دیدی۔ سینیٹررضاربانی نیکہاکہ امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول معاملے پرسیکریٹری دفاع اپنے سابق موقف پرقائم ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ گذشتہ ساڑھے چار سال میں بہتر سول ملٹری تعلقات پیدا ہوئے ہیں، کمیٹی نے جب بھی فوجی حکام کو بلایا وہ حاضر ہوئے۔ انہوں نیکہاکہ فوجی حکام نے ہمیشہ کھل کر قومی سلامتی کے معاملات پربحث کی ہیاور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی سلامتی کے معاملات پرپارلیمان میں ڈرافٹ تیار کئے گئے۔
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا قومی سلامتی کمیٹی خیرمقدم کرتی ہے،قومی سلامتی کمیٹی سولہ مارچ کے بعد ختم ہوجائے گی ۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہئے۔