امریکا(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوبامہ نے کہاہے کہ نو منتخب چینی قیادت سے کمپیوٹر ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے جرائم پر بات کرنا ایک اہم موضوع ہے۔ صدر براک اوبامہ نے چین کے نو منتخب صدر زی جنپنگ کو مبارک دیتے ہوئے امریکہ نے امید ظاہر کی کہ بیجنگ اور واشنگٹن کی قیادت ملکر مستقبل کے اہم فیصلوں پر کام کریں گے اور امریکہ چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
صدر اوبامہ نے چینی صدر زی جنپنگ سے کمپیوٹر ہیکنگ، شمالی کوریا کے جوہری چیلنجز اور باہمی تجارت سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ امریکی ترجمان جے کارنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ سائبر کرائمز کی وجہ سے امریکی بینکنگ کی خفیہ معلومات چرائی جارہی ہیں۔ جس کے باعث امریکہ میں مالیاتی کمپنیوں کو کام کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔