حکمرانوں نے بدعنوانیوں کے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے اورملک کو اندھیروں میں دھکیل دیاہے،شاہد باجوہ ،بشیر شاہ،مقصود احمد
Posted on March 15, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی نائب صدر شاہد باجوہ ،بشیر شاہ اور مرکزی فنانس سیکریٹری مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بدعنوانیوں کے تمام ریکارڈ توڑ د ئیے اورملک کو اندھیروں میں دھکیل دیاہے عوام کی تمام ترامیدیں اب محسن پاکستان ڈاکٹر .عبدالقدیر خان سے وابستہ ہیں
عوام 5سال دھوکہ دینے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دینگے،تاریکی کا دور ختم اور نئے روشن وخوشحال پاکستان کی صبح طلوع ہو نے والی ہے اپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ حکمران طبقات نے حوس اقتدار کی خاطر ملک اور ملت کو دہشتگردی ، بد امنی،بے روزگاری اور غیر یقینی کی صورتحال کاشکار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ با شعور عوام کو فر سودہ نظام کی تبدیلی اورروایتی سیاست کے خاتمے کیلئے تحریک تحفظ پاکستان کا سا تھ دینا ہو گا۔