بھمبر کی خبریں 15.03.2013
Posted on March 15, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
ٹیچرزآرگنائزیشن کے الیکشن میں بھمبر کے اساتذہ نے محمد اشرف کیانی پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹیچرزآرگنائزیشن کے الیکشن میں بھمبر کے اساتذہ نے محمد اشرف کیانی پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا نذیر شاہ اساتذہ کے مسائل حل کروانے میں ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کااظہار بھمبرمیں تحصیل اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عبدالشکور ،رضوان عارف ،غلام فرید ،شہزاد انور،چوہدری محمدعارف ،مرزا مختار احمد،چوہدری عبدالباسط ،چوہدری ساجد حسین نے کیا انہوں نے کہاکہ ٹیچرز آرگنائزیشن کے آمدہ الیکشن میں بھمبر کے اساتذہ مرکزی راہنما محمد اشرف کیانی پینل کی کامیابی کیلئے بھرپور کردارادا کرینگے اور اہم انکی قیادت میں مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اجلاس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محمد اشرف کیانی کی قیادت پر اعتماد کیساتھ انکی کامیابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہر طرف کرپشن ،لوٹ مار کا دور دورہ ہے کوآرڈینیٹر وں اور ججوں کی تعیناتی میں کوئی فرق نہ ہے ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین تحصیل زکوةو عشر راجہ مسعود اسلم آف پوٹھی نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا ڈیڑھ سالہ دور اقتدار آزادکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جس میں کرپشن ،لوٹ مار اور قرباء پروری کو فروغ دیا گیا عوامی مسائل کو حل کرنے اور تعمیروترقی کروانے میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تعیناتی بھی پارٹی اور رشتے داروں کی بنیاد پر کی گئی عدلیہ جیسے مقدس شعبہ کو معاف نہیں کیا گیا تو پھر باقی محکموں کا اللہ ہی حافظ ہے انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر کے اندر مسٹ یونیورسٹی کا کیمپس کا قیام ،4بڑے پلوں کی تعمیر ،پوسٹ گریجوایٹ کالج کا قیام ،بھمبر ،میرپور ،کوٹ جیمل اور بھمبر سماہنی کی تعمیر سب کے سب ترقیاتی کام مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں ہوئے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ڈیڑھ سال کے اندر بھمبرکے اندر کوئی ڈویلپمنٹ نہ کروائی ہے بلکہ ایک مخصوص گروہ کو نوازا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ہی عوام کی حقیقی جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حل کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس کی طرف سے روزگار کیلئے کئی روز سے پنجاب گئے شخص کیخلاف شراب برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ درج
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس کی طرف سے روزگار کیلئے کئی روز سے پنجاب گئے شخص کیخلاف شراب برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر اہل محلہ کے معززین کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات خلاف حقائق پرچہ درج کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق شہریوں کے ایک وفد نے چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ایک خالی پلاٹ سے برآمد ہونے والی شراب کے مقدمہ میں کئی روز سے بیرون شہر روزی کیلئے گئے شہری کیخلاف پولیس کی انتقامی کارروائی بارے آگاہ کیا اور کہا کہ تھانہ سٹی پولیس کے DFCمحمد اعجاز اور ظفر اقبال نے ذاتی انتقام کیلئے شراب کی بر آمدگی کئی روز پہلے پنجاب ٹرک کیساتھ مزدوری کیلئے گے شہری کے سرپر تھونپ دی اور جھوٹی کہانی گھڑ کے مقدمہ میں پھنسا نے کی کوشش کی جارہی ہے اور پولیس کی طرف سے بے گناہ کے سرپر الزام لگانے کی کوشش انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طیب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور انصاف کے عین اصولوں کیمطابق ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرینگے اس موقع پر وفد میں محمد اسلم نیازی ،سابق امیدوار اسمبلی اشتیاق مغل ،محمد اقبال،چوہدری عبدالخالق ،چوہدری قیصر فاروق ،راجہ رضوان رضی اور عمر ریاض ساگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر آزادہے لیکن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر آزاد نہیں ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر آزادہے لیکن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر آزاد نہیں ہے اسکی آزادی میں ایکٹ 74سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ ٹیکسز کی وصولی ،ججز کی تعیناتی اور فنڈز کی تقسیم سمیت تمام اہم امور کشمیر کونسل کے پاس ہیں اور اسطرح آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر میں چیف سیکرٹری ،آئی جی پولیس ،سیکرٹری صحت عامہ اور ماحولیات کا سربراہ بھی وفاقی حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے یہ لوگ بھی حکومت آزادکشمیر کو جواب دہ نہیں ہیں بلکہ آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر بلدیہ عظمیٰ سے بھی کم تراختیارات کی حامل ہے اس لیے آزادکشمیر کی اندرونی خود مختاری کیلئے آزادکشمیر کی تمام محب وطن جماعتوں کو ملکر جدوجہد کرنی ہو گی ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالدپرویز بٹ نے کارکنان سے خطاب
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے لیڈرز ،نام نہاد وزارت عظمیٰ اور وزارتوں کے حصول کیلئے ریاستی تشخص کو ختم کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم تمام تر اختلافات کے باوجود غیر ریاستی جماعتوں کے آزادکشمیر کے قائدین کو محب وطن سمجھتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر وزیر اعظم آزادکشمیر کے بیانات سے مشکوک شبہات ختم لے رہے ہیں بلکہ محب وطن کشمیریوں کیلئے پریشانی کا سبب بنے ہو ئے ہیں موجودہ صورتحال میں محب وطن کشمیری جماعتوں کے کارکنان اور قائدین پاکستان میں آئندہ ہونے والے الیکشن سے پہلے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے منشور کو غور سے پڑھیں اگر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت منشور کا ہے تو مہاجرین کشمیر صرف اپنی جماعتوں کوووٹ دیں اور کشمیری جماعتوں کے قائدین جنہیں پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا بڑا شوق ہے وہ ہی ایکٹ 74کوختم کرکے آزادکشمیر کو باقاعدہ آئین سازی کیلئے آزادکشمیر آئین ساز اسمبلی کو بااختیار بنانے کا الیکشن سے پہلے منشور کا حصہ بنوائیں انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ آزادکشمیر اسمبلی کو آزادکشمیر کا آئین بنانے اور حق خودارادیت کی تحریک کے اختیارات حاصل کرنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اس موقع پر کشمیر فریڈم موومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری آفتاب ،سٹی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ مشتاق احمد کاشر نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے آزادکشمیر حکومت کو بااختیار حکومت بنانے کیلئے آزادکشمیر آئین ساز اسمبلی کو با جرات کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور ریاستی تشخص کی مکمل بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے ہر اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف آفیسر بلدیہ بھمبر چوہدری فیاض محنتی قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں بھمبرکی تعمیروترقی میں ان کے اہم کردار
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف آفیسر بلدیہ بھمبر چوہدری فیاض محنتی قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں بھمبرکی تعمیروترقی میں ان کے اہم کردار اور بے داغ ماضی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا ایسے آفیسر محکمہ کی شان ہیں مخالفین شیشہ کے گھر میں بیٹھ کر سنگ بازی نہ کریں مخالفین سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کسی اور فرد کا انتخاب کرلیں تو بہتر ہو گا چوہدری فیاض کا میڈیا ٹرائل بند نہ کیا گیا تو کچا چٹھا کھولنا جانتے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما و سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔