کوہستان : کوسٹر کھائی میں گرگئی، 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

Kohistan

Kohistan

کوہستان(جیوڈیسک)کوہستان شاہراہ قراقرم پرثمرنالاکے قریب کوسٹرکھائی میں گرنے سے 5 سیکیوٹی اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکار راولپنڈی سے گلگت جارہے تھے۔کوسٹر میں20 سے زائد سیکیورٹی اہلکار سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔