فلوریڈا(جیوڈیسک)امریکاکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹاجہازپارکنگ لاٹ میں گرکرتباہ ہوگیا، آگ لگنے سے کئی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیاکے مطابق دوانجن والا چھوٹاطیارہ فورٹ لاوڈرڈیل ایگزیکیوٹوایرپورٹ سے پروازکے کچھ دیربعد ہی ایک عمارت سے ٹکراکر قریبی پارکنگ لاٹ میں جاگرا۔
جہاز کے گرنے سے پارکنگ میں کھڑی کئی کاروں میں آگ لگ گئی۔فائرفائٹرزنے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابوپالیا۔حکام نے حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔