گز شتہ دنو ں راقم تنظیم الاعوان پاکستان کی خصوصی دعوت پر تقریب چکوال میںحلف بر داری میںشر یک ہواجہاں مجھے ملک اسد کو ٹگلہ کے ہمراہ تنظیم الا عوان پاکستان کے مرکزی صدر ملک امجد علو ی سے ملا قا ت کا مو قع ملا ۔اپنی تنظیم کو فعال کر نے کے لیے اپنی ایگز یکٹو با ڈی سے حلف لیا ۔میر ے استفسا ر پرکہ ا پ پہلے تو تنظیم الاعوان میں تھے اپ نے اس کو کیوں خیر اباد کیا ۔ملک امجد علو ی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق اس تنظیم سے تقر یبا 25سال سے تھا اور میں نے بطور جنر ل سیکرٹری 9سا ل خدمات سر انجام دیں۔میر ا مقصد تھا کہ تنظیم میں رہ کر غر یب اعوانوں کی خد مت کروں جو بے روزگار ہے ان کو روزگار دوں ،جو بے سہارا ہے ان کا سہارا بنوں،مصیبت زدہ ا دمی کو مصیبت سے نکالوں اور ایسے دیگر مسائل ہے۔
جن میںاس تنظیم الاعوان میں رہ کراپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے میں مشکلات پیش ا رہی تھیں ۔تنظیم کا اجلاس ہر ماہ ہونا چاہیے جس میںایگز یکٹوبا ڈی کی کارکردگی دیکھنی چاہیے کو ئی کو تا ہی ہو رہی ہو تواس کو دور کرنے کی کوشش کی جا سکے۔لیکن تنظیم الاعوان کے عہدایدروں نے تین سا لوں میں ایک دفعہ بھی اجلاس نہیں بلا یا ۔پورے پاکستان میں تقریبا ا ڈھائی کروڑاعوان جبکہ ضلع چکوال میں تقر یبا 5لا کھ اعوان اباد ہیں۔اس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کو ئی ایسی تنظیم بنائوں جس میں ہر اعوان کو فائدہ مل سکے ۔میں نے نئی تنظیم ،”تنظیم الاعوان پاکستان” کے نا م سے رجسٹر ڈ کروائی ہے ۔ہم نے اعوان قوم کی بھلائی اور خدمت کرنی ہے، میں نے تمام اعوان اکا برین اور اراکین سے رابطہ کی ٹھانی ہے ۔انشااللہ اس مشن میں کامیابی ہوگی۔
میرا مقصد کوئی ذاتی نہیں بلکہ سب کا مقصد کو ئی ذاتی نہیں بلکہ تمام چیزوں سے بالاتر ہوکر میں نے نہ کسی مسلک کی بنیاد پر نہ کسی علاقائی بنیاد پرنہ کسی خاند انی بنیاد پر نہ کسی خا ندانی بنیا د پر نہ کسی سیا سی وابستگی پرارابطہ مہم شر وع کی ہے بلکہ صرف اور صرف اعوان قو م کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھ کر اپ سے اپ کے اہل خاندان اہل علا قہ اور دوست ا حبا ب سب سے راہنمائی درکار ہے۔
Aymbulys
اسلام اباد میں مرکزی سیکر ٹر یٹ کا قیا م عمل میں لا یا ہے ۔جس میں مو جو دہ وقت کی تما م ضر ورت اور سہو لیا ت مو جو د ہیں ۔اب تک 2ایمبو لیس گا ڑ یا ں ایک تلہ گنگ جو کہ کو ٹگلہ کے ملک عبد العزیز اعوان نے عطیہ کہ ہے وہ تلہ گنگ کے مضا فا ت کیلئے وقف کر دی گئی ہے اور دوسر ی ایمبو لیس گا ڑی پر وفیسر ڈاکٹر شا ہد نو از ملک نے عطیہ کی ہے جو کہ اسلا م ا باد میں ہمہ وقت اعوان بر ادری کی ضر روت کیلئے مو جو درہتی ہے جس سے کسی بھی علا قہ کے اعوان فا ئد ہ اٹھا سکتے ہیں ۔تنظیم الا عوان پا کستا ن پنجا ب کے صدر ملک محمد نو از اعوان نے تنظیم الا عوان کیلئے 5لا کھ روپے عطیہ کئے ہیں ۔ہم نے اسلا م ا باد میں بلڈ بینک کا نتظا م بھی کیا ہے ہم نے تما م شہر و ں میں اعوان لا ئر ز فو رم تشکیل دینے شر وع کر دئیے ہیں۔اسلا م ا با د ،روالپنڈ ی ،چکو ال ،ہر ی پو ر ، ایبٹ ا باد ،ما نسہر ہ ،مظفر ا باد ،لا ہو ر ،سیا لکو ٹ میں یہ فورم ا خری مراحل میں ہیں ۔ہم نے اعوان لائق اور ذہین پو زیشن ہو لڈرز ۔نا دار بچو ں کیلئے سکالرشپ کا انتظام بھی کیا ہے۔
بیوگان اور یتیم بچوں کیلئے کفالت فنڈز کا قیام ،اجتماعی شادیوں کا بند دبست ،اعوان ٹائو ن کا قیام اور بہت جلد اعوان یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لا یا جائے گا ۔اعوان بے روزگاروں کیلئے جاب ٹیلنٹ پول کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔کلاسیفائیڈ اعوان ڈائریکٹری کا اجر ابھی بہت جلد ہورہا ہے اعوان قوم کی ترجمانی کیلئے ایک میگز ین کا اجراء بھی پر وگرام میں شا مل ہے جو فلاحی میگز ین ہوگا اور قوم کیلئے وقف ہوگا ۔جیلوں میں قید ایسے اعوان قیدی جو ناکر دہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں ان سے رابطہ کرکے انکی رہائی کا بند وبست کیا جائے گا ۔اعوان دیہات جہاں پسما ندگی ہے وہاں فری میڈیکل کیمپ یا موبائل فری میڈیکل ڈسپنری کا بند وبست بھی کیا جارہا ہے۔
Education
جہاں مستحقین میں فری ادویات تقسیم کی جائیں گی اعوان خواتین کیلئے وومن ونگ کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے ۔اعوان خواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔سوشل فیملی کلب کا قیام اعوان فیملیز میں باہمی رشتوں کیلئے اہم پیش رفت ہو گی ۔اعوان سٹوڈنٹ فیڈریشن برائے طلبا وطالبات ،لیبرونگ ،کسان ونگ ،ویلفیرونگ ،ایجوکیشن ونگ ،ذہین اور نادار بچوں کیلئے سکا لر شپ فنڈ کا قیام ،ووکیشنل ٹر نینگ سنیٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تمام بڑے شہروں میں اعوان ریسٹ ہائوسز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے اعوان قوم کو بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں سیاسی میدان میں طاقت بن کر ابھرنا ہے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی پارٹی رجسٹرڈ کروانا ہے ۔اعوان قومی ،صوبائی ،ڈویژنل ،ضلعی اور تحصیل اور یونین کو نسل کی سطح تک اعوان جر گہ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے ۔سب سے بڑھ کر ملک بھر کے اعوانوں کے علاوہ دنیا بھر میں اباد اعوانوں میں رابطہ بڑھانا ہے اور سب کو ایک دوسر ے کے قر یب لانا ہو گا ۔ راقم کوملک اسد کو ٹگلہ کے ہمر اہ ملک شاہ نواز ،ملک شوکت اور طارق کے ساتھ تلہ گنگ سے چکوال تک سفر کرنے کا موقع ملا۔
گاڑی میں سیاست کی باتو ں کا تذکرہ ہو تا رہا ۔سیاسی گپ شپ میں کئی ا ف دی ریکارڈ باتوں کا ذکر بھی ہوا۔ ملک اسد کو ٹگلہ نے بتا یاہے کہ مسلم لیگ ق نے ایک کامیاب جلسہ کرکے اپنی طاقت ظاہر کردی ہے۔ مسلم لیگ ق میں ہوں اور انشااللہ پارٹی اور عوام کی خدمت کروں گا۔یہ تو وقت بتا ئے گا کہ مسلم لیگ ق کا حلقہ این اے اکسٹھ میں ایک مضبو ط ووٹ بینک ہے اور مسلم لیگ ق کے پینل کو کامیابی ملے گی۔ اللہ اپ کا حاومی ناصر ہو۔ تحریر : ملک ارشد کوٹگلہ