کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے تیسر ٹاون میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر دھماکا خیز مواد اور دیسی ساختہ دستی بم برآمد کرلیا۔
رینجرز ذرائع کے مطابق تیسر ٹاون میں صبح سویرے رینجرز نے سرچ آپریشن کیا،جس کے دوران 48مختلف اقسام کے ہتھیار اور ٹینس بال بم برآمد کرلیے گئے۔جب کہ دیسی ساختہ بم اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا اس دوران60 افرادسے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔