15مارچ 2013 صدر انجمن تاجران (رجسٹرڈ)میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر کو ئی ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا
Posted on March 16, 2013 By Noman Webmaster میرپور / کشمیر
میرپور ( این این اے )15مارچ 2013 صدر انجمن تاجران (رجسٹرڈ)میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر کو ئی ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیم یافتہ قوم ہی ملکی ترقی کا میابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔نوجوان ہمارا قیمتی سر مایہ ہیں ۔نوجوان تعلیم پرخصوصی توجہ دیںاور مستقبل میں ملک اور قوم کا نام روشن کریں ۔حکومت تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دیں سرکاری عمارتیں حکومتی توجہ کی منتظر ہیں مخیرحضرات نے اداروں کی بہتری کے لئے ہمیشہ بھر پور تعاون کیا۔
وزیراعظم چوہدر ی عبد المجید اورو زیر تعلیم میاں عبد الوحید تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دیں تو اس کے شاندار نتائج مل سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول سکیٹرایف ۔ ون میں جماعت دہم کی الوادعی تقریب کے دوران بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری محمد نعیم اوران کے ہمراہ تنویراحمد غازی ، راجہ فضل الرحمن ، صدرمعلم گورنمنٹ سیکنڈری سکول سیکٹر ایف۔ ون راجہ راشد تراب کی خصوصی دعوت پر جب وہاں پہنچے تو سکو ل کی انتظامیہ اور طلباء نے ان کاشاندار استقبال کیا۔
صدر معلم راجہ راشد تراب اور ان کے دیگر ساتھیوں نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہارپہنائے ۔تقریب کی صدر ات ڈی۔ ای۔ او میرپور خواجہ محمدالیاس نے کی۔الوداعی تقریب سے سکو ل کے طلباء عتیق الرحمن ، قہس احمد اور اساتذہ اکرم امرزا، سفیر احمد ،چوہدر ی اشتیاق ، راجہ سرفراز ، سکریٹری جنرل انجمن تاجران تنویراحمدغازی اور صدر معلم راجہ تراب نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے جماعت دہم کے طلباء کو سکول سے الودعاہونے پر اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ جس محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس میں مزید محنت کرکے اپنی تعلیمی سر گرمیوں کو جاری رکھیں گے۔استاد اور شاگر د کا ایک گہرا رشتہ ہے ۔ صدر معلم راجہ راشد تراب نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ادارہ کی بہتری کے لئے کام کیا۔تمام اساتذہ اکرام نے پوری محنت اورلگن سے طلباء کو پڑھایااور آج میری دُعا ہے کہ یہاں سے فارغ ہونے والے طالب علم اعلی نمبروں کے ساتھ امتحان پاس کریں اور ااس ادارے کانام روشن کریں۔
انہوں نے کہاکہ آج میری دلی خواہش بھی پوری ہوئی ہے کہ اس ادارے کے لئے سب سے بڑھ کر تعاون کرنے والی سماجی شخصیت حاجی محمد سلیم کے فرزند چوہدری محمد نعیم اس تقریب میں شر یک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدر محمد نعیم اور ان کی پوری فیملی نے ہمیشہ ہمارے ادارے کے لئے تعاون کیا جس کامیں بے حد شکرگزار ہوں ۔ آخر طلباء کی کامیابی اور ادارہ ہذا کی مزید بہتری کے لئے دعاکی گی۔