کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا ،عوامی خدمت ہمارا شعار ہے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور ترقی کا سفر بلا خوف و خطر جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر3 میں جامعہ حمادیہ روڈ کوماڈل روڈ تعمیر کرنے کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران کے علاوہ ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد نے بھی شرکت کی جنہوں نے علاقائی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے حوالے سے اقدامات پر حق پرست اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔
جن کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی ،ذمہ دران اور کارکنان نے عوام کو سہولتیں پہنچانے میں مصروف عمل ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کی بے مثال ترقی قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن اور ایم کیو ایم کا عوامی کارنامہ ہے اور انشااللہ عوامی تعاون اور قائد تحریک کی قیادت میں عوامی خوشحالی اور ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری جامعہ حمادیہ ماڈل روڈ کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ مذکورہ روڈ کی تعمیر سے قبل فراہمی ونکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا گیا ہے انہوں نے کہاکہ شاہراہوں کی ترقی اور دیرپا سہولیات کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے گئے تمام شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر سے قبل زیر زمین یوٹیلٹی سروسز کے نظام کی درستگی کے ساتھ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو درست کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم نے شب روز عوام کے درمیان رہ کر خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ اپنے پانچ سالہ دور میں اپنے حلقے کے عوام کو بلدیاتی سہولیات کے ساتھ علاقائی ترقی اور اُن کے روز مرہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے اور نشااللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے سماجی ،فلاحی اور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔