پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

Pakistan & South Africa

Pakistan & South Africa

سنچورین(جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا۔ قومی ٹیم نے اپنے گزشتہ ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

پاکستانی شاہینوں کی شاندار بالنگ نے ایک طرف جہاں جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کے چھکے چھڑادئیے تو دوسری طرف کپتان مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔