بالی ووڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی فلم لٹیرا کا ٹریلر جاری

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور رنویر سنگھ کی پہلی رومانوی فلم لٹیرا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم “لٹیرا”کا ٹریلر فلم نگری ممبئی میں ایک خصوصی تقریب میں ریلیز کیا گیا جس میں سوناکشی اور رنویر نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا فلم کی شوٹنگ انکے لئے بہت مشکل تجربہ تھا۔

انیس سو پچاس کی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیرو ہیروئن اپنے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرتے ہیں لیکن کچھ غلط فہمیاں تلخی پیدا کر دیتی ہیں۔ فلم کا اسکرین پلے وکرم ادیتیہ موٹوانی نے لکھا ہے جو اسکے پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم رواں برس پانچ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔