بھمبرکی خبریں 16.03.2013

بھمبرکا رہائشی نوجوان سعودی عرب میں پاکستانی کے ہاتھوں قتل لاش 1ماہ بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئی

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرکا رہائشی نوجوان سعودی عرب میں پاکستانی کے ہاتھوں قتل لاش 1ماہ بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئی قاتل گرفتار مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق بھمبر کے نواحی گاؤں لس روپیری کا رہائشی نوجوان صابر حسین ولد محمد اقبال سعودی عرب میں روز گار کے سلسلہ میں مقیم تھا اور وقوعہ کے روز اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اسکی کمپنی کا ملازم فرقان حسین ساکن سیالکوٹ جو کہ تعویز وغیرہ کا کام کرتا تھا مقتول کے کمرے میں آیا اور تیز دھار چھری سے مقتول کے سینے اور گردن پر وار کیے جسکی وجہ سے مقتول کی موت واقع ہو گئی سعودی پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے دوران گرفتاری قاتل نے انکشاف کیا کہ اسے رات کو خواب میں پیر صاحب ملے تھے اور انہوں نے حکم دیا تھا کہ ساتھ والے کمرے میں سوئے ہوئے شخص کو قتل کر دولہذا میں پیر صاحب کے حکم پر مقتول پر چھری چلائی ہے جبکہ مقتول کی لاش گزشتہ روز تقریباً 1ماہ کے بعد پاکستان پہنچ گئی مرحوم نے سوگواران میں میں 2معصوم بیٹے 2بیٹیاں بیوہ والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان لس روپیری میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ کے بعد مقتول کے بھائی عابد محمود جوکہ سعودی عرب میں مقیم ہے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں پاکستانی کونسلیٹ اور کشمیر ویلفیئر کمیٹی نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گورنمنٹ پاکستان کو وہاں پر موجود عملہ سے باز پرس کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے انتہائی احتجاج کے بعد پاکستانی کونسلیٹ جدہ کے ایک آفیسر نے ہماری پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ہمارے ساتھ پیپر مکمل کروانے میں بھرپور تعاون کیا جبکہ چھوٹا عملہ بار بار ہمیں کونسلیٹ کے چکر لگواتا رہا جس سے ہمیں شدید ذہنی کوفت اٹھانا پڑی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کر کے آمروں کا رستہ روک دیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کر کے آمروں کا رستہ روک دیا صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گوادر پورٹ کی چین کو حوالگی اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دیکر پاکستان کی معیشت کو دوام بخشا ہے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زداری کی قیادت میں بھارہ اکثریت حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سٹی بھمبرکے راہنما مرزا محمد اشرف جاپانی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کو جاری و ساری رکھا ہوا ہے پاکستا ن کے اندر ترقی خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے صدرپاکستان کے مدبرانہ سیاسی فیصلوں نے اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان کے اندر پہلی اسمبلی ہے جس نے اپنی آئینی مدت پوری کی جس کا تمام تر کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے پاکستان اور آزادکشمیر کی اسمبلیوں کے اندر افضل گورو اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی کی ورثاء کے حوالے کرنے کی متفقہ قراردادیں پاس کرورا کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے یہ پیپلزپارٹی کی کشمیر ی عوام کیساتھ کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ چین کو دینے اور پاکستان ایران گیس منصوبے سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا ترقی وخوشحالی آئے گی لوگوں کو روزگارکے مواقع ملیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آمدہ الیکشن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی حکومت نے پاکستان کے اندر 5سالوں میں کرپشن ،مہنگائی ،لاقانونیت ،دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت نے پاکستان کے اندر 5سالوں میں کرپشن ،مہنگائی ،لاقانونیت ،دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا عوام کی نظرمیں مسلم لیگ پر لگی ہے کہ میاں برادران اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن گریٹرمانچسٹر بولٹن کے صدرراجہ جلیل الرحمن آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے پیپلزپارٹی کا 5سالہ دور حکومت ملک پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا وفاقی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی 5سالوں میں عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا جا سکا
وفاقی حکومت نے5سالوں کے اندر پاکستان کے اندر کرپشن ،لوٹ مار ،مہنگائی ،لاقانونیت،دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ملک کی تمام بڑی بڑی صنعتیں بند ہو گئی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ پاکستان سے بیرون ممالک شفٹ کر لیا آج پاکستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں پاکستان مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہیں کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے میاں برادران کی قیادت میں عوامی حکومت قائم ہو اور میاں برادران عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں اورملک کے اندر ترقی و خوشحالی کا دور آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرون ممالک مقیم کمیونٹی کو ووٹ کا حق دیا جائے اوورسیز اپنے وطن کے اندر جمہوری اور معاشی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بیرون ممالک مقیم کمیونٹی کو ووٹ کا حق دیا جائے اوورسیز اپنے وطن کے اندر جمہوری اور معاشی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں اوورسیز کمیونٹی کیلئے نشستیں مخصوص کی جائیں ان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کے معروف بزنس مین و سیاسی وسماجی راہنما چوہدری حق نواز آف گڑ ھاللیاں نے میٹ دی پریس میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر جب بھی کوئی براوقت آیا یا کوئی قدرتی آفت زلزلہ ،سیلاب آیا تو بیرون ممالک مقیم کمیونٹی نے پاکستانی بھائیوں کی دل کھول کر
مددکی اوورسیز کمیونٹی زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کی مضبوطی اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اوورسیز کمیونٹی بھی اتنی محب وطن ہیں جتنے یہاں کے رہنے والے ہیں انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم کمیونٹی وطن عزیز کو مستحکم ،ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں انہیں بھی یہاں کے شہریوں کے برابر حقوق ملنے چاہیے اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ دینے اور ووٹ لینے کا حق حاصل ہونا چاہیے اوورسیز کمیونٹی کے اسمبلی کے اندر نشستوں کو مختص کیا جائے تاکہ اوورسیز کمیونٹی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی ،وخوشحالی اور معاشی استحکام میں اپنا رول ادا کرسکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اوورسیز کمیونٹی کو دوہری شہریت کا حق ملنا چاہیے۔