لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شالیمار علاقے کا رہائشی نوید کاشف اپنی بہن کے ساتھ موٹر سائیکل پر ایک شادی کی تقریب سے گھر واپس آرہا تھا۔
گھر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر موبائل،نقدی اور اس کی بہن سے زیورات لوٹ لیے،نوید کاشف کی مذاحمت پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ڈاکووں کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی نوید کاشف کو سروس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔