پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول متحدہ قومی موومنٹ میں شامل

Nabeel Gabool

Nabeel Gabool

پاکستان (جیوڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ۔ کہتے ہیں پارٹی قیادت کو بتا دیا تھاکہ لیاری کاٹائم بم کبھی بھی پھٹ سکتاہے،علاقے کاکراچی کے حالات پربرااثرپڑیگا،ان کی باتوں اور حلقے کو اہمیت نہیں دی گئی ۔ نبیل گبول کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپہنچیتوکارکنوں نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔

پریس کانفرنس میں نبیل گبول نے بتایاکہ انہوں نے پچیس سال تک پیپلزپارٹی کی خدمت کی۔ لیکن پارٹی نے انہیں نظراندازکیا۔ ان کاکہناتھاکہ لیاری کوسازش کیتحت تباہ کیا گیا،پارٹی قیادت کوبارباربتایاکہ لیاری کا ٹائم کبھی بھی پھٹ سکتا ہیلیکن کسی نے کان نہ دھرے۔

نبیل گبول نے بتایاکہ ان کے رشتہ دار شاہ زیب کوقتل کیاگیا،لیکن وہ رکن قومی اسمبلی ہوتے ہوئیبھی مقدمہ درج نہ کراسکے۔ نبیل گبول نے کہاکہ انہوں نے پانچ سال تک شہید محترمہ کے دیئے گئے ٹکٹ سے وفاداری کی موجودہ پیپلزپارٹی اپنے نظریئے سے دستبردار ہوچکی ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستار کاکہناتھاکہ نبیل گبول کی شمولیت سے مختلف زبانیں بولنے والوں میں اتحاد پیدا ہوگا۔ نبیل گبول نے بتایاکہ ان کے بہت سیساتھی بھی متحدہ میں شامل ہوں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نیسابق وفاقی وزیرنبیل گبول اوران کیساتھیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش
آمدید کہاہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ نبیل گبول کی شمولیت سے ملک بالخصوص صوبہ سندھ میں مختلف لسانی اکائیوں کے درمیان اخوت و محبت مں اضافہ ہوگا۔سب مل کر ملک کو ایک ایسی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگے جو بانی پاکستان قائد اعظم کے وژن کے عین مطابق ہوگی۔

الطاف حسین نے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنی جماعتوں اور متحدہ کے طرز عمل کا موازنہ کریں اور ایم کیوایم میں شامل ہوکر پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال اور آزادوخودمختار ملک بنانے میں تعاون کریں۔