پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان اور ترک فضائیہ کی مشترکہ عالمی فضائی مشق انڈس وائپر پاک فضائیہ کی ایک ائر بیس پر اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آپریشن ترک فضائیہ میجر جنرل آیرس مہمت تھے جبکہ اس موقع پر ترک سفیر محمد بابر حز لان اور ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف پاک فضائیہ ائر مارشل وسیم الدین بھی موجود تھے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ4 سے 16مارچ تک جاری مشق میں ترک فضائیہ کے پانچ فالکن طیاروں،پائلٹس اوتکنیکی عملے نے شرکت کی،اس طرح کی مشقیں جنگی صلاحتیوں کو بڑھاتی ہیں اور پیچیدہ جنگی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی تربیت فراہم کرتی ہیں۔