ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکاراں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ شادی کے بعد انکا کیرئیر ختم ہو جاتا ہے لیکن اس بات کو بے بو کرینہ کپور نے جھوٹا ثابت کر دیا۔ بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے دلی کی ایک رئیل اسٹیٹ ایجنسی نے اپنی تشہیری مہم کے لئے کرینہ کپور سے معاہدہ کیا ہے۔
آپ بھی سن کر حیران ہوں گے کہ بیگم پٹودی کو اس کے لئے دس کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ کرینہ ایجنسی کے اشتہار میں جلوہ گر ہوں گی جس کی شوٹنگ جلد ہی بھوپال میں ہو گی۔ ایجنسی کے ترجمان نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرینہ کو رقم ادا کر دی گئی ہے۔ شوٹنگ کے لئے تاریخ کرینہ خود دیں گی۔