تحریک تحفظ پاکستان نے پاکستان بچائو تحریک کے نام سے گرینڈ الائنس اور انتخابی نشان میزائل کی رجسٹریشن کیلیے درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروادی

تحریک تحفظ پاکستان نے پاکستان بچائو تحریک کے نام سے گرینڈ الائنس اور انتخابی نشان میزائل کی رجسٹریشن کیلیے درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروادی ہے تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات اور انچارج میڈیا سیل پنجاب روحیل اکبرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سوقت چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان اورمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں 20 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک بچانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو چکی ہیں۔

جوآئندہ آنے والے الیکشن میں مل کرملک دشمن قوتوں کے خلاف صف آرا ہونگی اور اس الائنس کو پاکستان بچائو تحریک کے نام سے رجسٹرد کروانے کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دے دی ہے جبکہ پارٹی اور الائنس کے مشترکہ انتکابی نشان مزائل کی الاٹ منٹ کے لیے بھی درخواست الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو درخواست دے دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم ایسا ہونا چاہیے جو انتخابات کروانے کے علاوہ معیشت کو بھی بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

جبکہ آئندہ انتخابات میں بننے والی حکومت کا ملکی مستقبل سے گہرا تعلق ہوگا عوام کو بھی ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے بہترین نمائندے پارلیمنٹ میں بھیجنے چاہئیں کیونکہ اس وقت صنعتی بحران تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

توانائی کا بحران صنعتی یونٹس کی بندش ،ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کا بے تحاشا نفاذ اور حکومتی پالیسیوں میں عدم تسلسل سے معیشت کا پہیہ رکا ہوا ہے جسے چالو کرنے کیلئے ایک
با صلاحیت حکومت کی ضرورت ہوگی۔