گجرات کی خبریں 17-03-2013

گجرات میں جماعت اسلامی کاپہلا انتخابی جلسہ ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا خصوصی خطاب

گجرات (جی پی آئی)جماعت اسلامی کا عزم انقلاب جلسہ ہزاروں کی تعداد میں مردوں /عورتوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ریکارڈ شرکت۔ جیل چوک سے کچہری چوک تک اور ضلع کونسل کا سبزہ زار نعروں سے کونتجتا رہا۔ انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے ڈاکڑ عبدالقدیر خان اور سید منور حسن کا پر جوش استقبال کیا۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ جلسہ سے سابق سنئیر وزیر صوبہ سرحد سراج الحق ، حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ، ڈاکٹر طارق سلیم، راجہ محمد ارشد ایڈووکیٹ اور تحریک تحفظ پاکستان کے صوبائی صدر انجنئیر امتیاز شاہ نے خطاب کیا۔ لاہور سے آئے ہوئے حافظ لئیق احمد کے ترانے جذبوں اور ولولوں کو تازگی بخشتے رہے۔ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات والوں نے ماضی میں جن لوگوں کو منتخب کیا انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کرنے کی بجائے ذاتی خدمت کو ترجیح دی۔ جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت اس لئے کی ہے کہ یہ صاحب کردار اور امانتوں کے آمین ہیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا مسئلہ حل کرنے والوں نے یہ مسئلہ حل کیا کرنا بلکہ ان ضروریات کے حصول کو اور مشکل بنا دیا۔لہذا چند ٹکوں کی خاطر ووٹ کو فروخت کرنا ضمیر بیچنے کے مترادف ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا کی نظروں سے کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ ہم نے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنے کے لئے ایٹمی تحفہ دیا اور اب ہندوستان پاکستان کو دھمکیاں دینے کے قابل نہیں رہا۔ اب ملک ی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے کے لئے میں نے سید منور حسن اور جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا فیسلہ کیا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا میں گجرات والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ، ڈاکٹر طارق سلیم، چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ، سید ضیا ء اللہ ، چوہدری لطیف لنگڑیال اور ان کے دیگر نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ آپ مدینہ منورة کے لوگوں کا کردارادا کریں نہ کہ کوفے والوں کا۔ رہبر ملت امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ حکمرانی سے رخصت ہونے والی پارٹیوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ جو حکمران پارٹی اپنی قائد کے قاتلوں کو پانچ سالوں میں پکڑ نہیں سکی وہ کیا کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر عبد القدیر خان قوم کو بیدار کرنے اور پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کے لئے جماعت اسلامی کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اب مایوسی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور قوم عظیم تر انقلاب اور تبدیلی کے لئے مدینہ طیبہ کی مادل ریاست کو بطور رول ماڈل بناکر جدوجہد کرنے میں ہمارے ساتھ دے۔ لوٹ کھسوٹ کرنے والے اتحادی حکمرانوں کی کارکردگی تو قوم نے نہ صرف دیکھ لی ہے بلکہ ببگت بھی لی ہے۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اب ساری مسلم دنیا میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ اب پاکستان میں تبدیلی بھی کوئی دور کی بات نہیں۔ انھوں نے تونس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے سابق حکمرانوں نے ملک کو مغربی اقوام کے ہاتھوں گروی رکھا ہوا تھا اور اب وہاں اسلامی حکومت بن چکی ہے۔امیر جماعت اسلام ی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے حاضرین کے جوش و جزبہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عنقریب ضلع گجرات میں تبدیلی آ کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے اور یہاں ہی سے لوگوں نے اٹھ کر پاکستان کو بچانے بلکہ کشمیریوں کو آزادی دلانے کی جدو جہد میں حصہ ڈالا ہے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ گجرات سے سابق حکمرانوں کے ادوار میں صدر، وزیراعظم اور تمام وزارتوں پر فائز رہے ہیں مگر انہوں نے نہ کچھ گجرات کے لئے کیا ہے اور نہ ہی ملک و قوم کے لئے۔ انہوں اگر کچھ کیا ہے تو صرف لوٹ مار اور اپنے اللوں تللوں کو نوازا ہے گجرات کے سٹی امیر راجہ محمد ارشد ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اسی طرح سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام ہر سہولت فراہم کرے گی اور لٹیروں سے حساب لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی نے گجرات سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکر دیا
گجرات (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قوم سے معافی مانگنے کا آخری موقع بھی ضائع کردیا ہے ،لوگوں کا خیال تھا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں ناقص کارکردگی پر قوم سے معافی مانگیں گے لیکن اس وقت قوم حیرت میں ڈوب گئی جب وزیراعظم نے پانچ سال کے کارنامے گنوانا شروع کردیئے۔پیپلز پارٹی اور چار کے ٹولے نے مل کر اپنے دور اقتدار میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور حکومت کے آخری دن قومی خزانے کی لوٹ سیل لگا دی گئی ۔ سندھ اسمبلی نے بڑی بے شرمی سے اپنی تنخواوں اور مراعات میں چالیس سے ساٹھ فیصد تک اضافہ کر دیا اور یہ اضافہ بھی جولائی 2011 ء سے وصول کیا جائے گا۔ٹارگٹ کلنگ،مہنگائی بیروزگاری،لاقانونیت ،ڈرون حملوں ،انتہاپسندی اور دہشت گردی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی د ے کر عوام کا سکون غارت کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیل چوک گجرات میں جلسہ” عزم اسلامی انقلاب” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ عزم انقلاب سے محسن قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، سراج الحق ،حافظ سلمان بٹ،حافظ محمد ادریس ،ضلعی امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ،ڈاکٹرطارق سلیم اور گجرات سے جماعت اسلامی کے نامزد قومی و صوبائی امیدواران نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ میں ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔سیدمنور حسن نے کہا کہ عبوری حکومت کے حوالے سے مرکز اور پنجاب کو مک مکا نہیں کرنے دیں گے ،دونوں پارٹیوں نے قوم کو بیوقوف بنانے اور دھوکہ دینے کی کوشش کی تو لوگوں کے دلوں میں پنپنے والے خدشات اشتعال کو جنم دیںگے اور پھر بپھرے ہوئے عوام کے سیلاب کو کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیںہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مفاہمت کے نام پر ملک کو پانچ سال تک دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیاہے۔ پیپلز پارٹی نے مرکز اور سندھ میں ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کر کے ملک کو ٹارگٹ کلنگ ،بوری بندلاشوں کے سوداگروں بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا کے حوالے کردیا جنہوں نے مائوں کی گودوں کو اجاڑا ہے ۔لیکن اب عوام یہ سارا کھیل برداشت نہیں کریں گے مرکز سمیت تمام صوبوں میں غیر جانبدار حکومتوں کا قیام اور ان حکومتوں کے تحت شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ملک کو انتشار اور انارکی سے بچا سکتا ہے۔سید منور حسن نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اور قوم کی تقدیر سے کھیلنے والوں نے قوم کی منزل کو کھوٹا کیا ہے ایسے لوگوں کی آئندہ انتخابات میں ضمانتیں ضبط کروانا ہونگی۔ جو پارٹی پانچ سال اقتدار میںرہنے کے باوجود اپنی قائد بے نظیر کے قاتلوں کو نہیں پکڑ سکی اس سے عام پاکستانی کیا توقع کرسکتا ہے۔بے نظیر کے قتل کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا اس کا جواب تو زرداری صاحب ہی دے سکتے ہیں؟ سید منورحسن نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اورفوج کی نگرانی میں ووٹر لسٹوں کے اندراج کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے من و عن عمل درآمد نہیں کیا جس سے سندھ خاص طور پر کراچی میں انتخابات کی شفافیت متاثر ہوگی اور اگر پہلے کی طرح پولنگ اسٹیشنو ں پر قبضہ کرکے جھرلو الیکشن کروانے کی کوئی کوشش سامنے آئی تو کوئی بھی ایسے انتخابات کو تسلیم نہیں کرے گا۔جلسہ عزم اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ قوم مجھ سے کتنی محبت اور عقیدت رکھتی ہے اس کو پرکھنے کیلئے میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر قوم کے پاس آیا ہوں ۔ انتخابات میں نعروں سے نہیں عملی طور پر قوم کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کو بچانے اور حقیقی ترقی یافتہ اور اسلامی پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہے ،انہوں نے بڑے جذباتی اندازمیں قوم سے اپیل کی کہ خدارا میرے ساتھ وہ معاملہ نہ کرنا جو کوفیوں نے حضرت امام حسین کے ساتھ کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ تصدیق کرنے آیا ہوں کہ یہاں کتنے مومن اور کتنے کوفی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ایٹم بم بنا کر بھارت کا منہ بند کردیا ہے اور اس کی آئے روز کی دھمکیوں کا گلا گھونٹ دیا ہے اگر قوم نے دیانتدار اور باکردار لوگوں کا انتخاب کرکے ہمارا ساتھ دیا توہم وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی خودمختاری اور وقار کو بحال کریں گے اور ملک میں بجلی گیس سمیت توانائی کے بحرانوں اور بے روز گاری مہنگائی اور غربت ختم کر دیں گے۔ قوم کو تعلیم صحت اور روزگار کے شعبوں میں دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ روز گار اور سرمایہ کاری کے لئے باہر سے پاکستان کا رخ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کے ساتھ پاکستان کے شہروں اور گلی کوچوں میں جاکر قوم کو سمجھائوں کا کہ اپنے پائوں پر کلھاڑی مارنے اور چوروں لٹیروں کے دھوکے میں آنے کا سلسلہ بند کر کے ملک وقوم سے مخلص جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑااور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو گھاس کھانے پرمجبور کردیا ہے ،اب پھر وہ یہی نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ سے جماعت اسلامی کے نامزد وزیر اعلیٰ اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس پانچ سال تک قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو ملک سے فرار ہونے کا موقع نہ دیں ،ہم قوم کی پائی پائی ان کے پیٹ پھاڑ کر نکالیں گے ،کرپشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرکے اسی پیسے سے غریب عوام کو تعلیم ،صحت اور روزگار کی سہولتیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ نے موقع دیا تو ملک میں خلافت کا نظام رائج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں چیف جسٹس تمام فیصلے انگریز کے قانون کے بجائے قرآن ہاتھ میں لے کر کریں،وزیر اعظم اذان دے اور صدر امامت کروائے ، ایک ایسی حکومت جس میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام بچوں کے لئے تعلیم مفت کردیں گے ،عوام کوعلاج معالجے کی سہولتیں مفت حاصل ہونگی، غریب قرض داروں کا قرض ریاست کی طرف سے ادا کیا جائے گا اور غریب بچیوں اور بچوں کی شادی کی ذمہ داری بھی ریاست کی ہوگی۔قبل ازیں سید منور حسن اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جلسہ گاہ آمد پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔ گجرات شہر کو جماعت اسلامی کے پرچموں اور خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سائرہ امتیا زسید کوخواتین کی مخصوص سیٹ دینے کیلئے سیاسی جماعتیں متحرک
گجرات (جی پی آئی ) خواتین راہنمائوں نے بھی مخصوص نشستوں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ، ضلع گجرات اور منڈی بہائوالدین سے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی خواتین راہنمائوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ، جبکہ اس بار تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت سابق ممبر ضلع کونسل گجرات ، سابق ممبر ضلع کونسل منڈی بہائوالدین سائرہ امتیاز سید کو تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور تمام سیاسی جماعتیں خصوصاً تحصیل پھالیہ کے سیاسی حلقے یہ چاہتے ہیں کہ اس بار سائرہ امتیاز سید کو مخصوص سیٹ پر منتخب کروایا جائے وہ بہتر انداز میں خواتین کی نمائندگی کا حق ادا کر سکتی ہیں اور خواتین کے حقوق کیلئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں ، اور ان کے خاندان کی سیاسی ، سماجی اور دینی خدمات قابل ستائش ہیں ، سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں نے سائرہ امتیاز سید سے رابطے شروع کر دئیے ہیں ، تحصیل پھالیہ کے سیاسی حلقوں کی جانب سے رابطوں کے بعد ضلع گجرات کے سیاسی حلقوں نے بھی مشاورت اور رابطے شروع کر دیے ہیں ، یاد رہے کہ سائرہ امتیاز سید پاکستان مسلم لیگ سے وابستہ ہیں اور ان کے خاندان کا سیاسی اثر رسوخ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ سٹی و ضلع گجرات کا مشترکہ اجلاس آج چوہدری علی ابرار جوڑا کی رہائشگاہ پر منعقد ہو گا
گجرات (جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ سٹی و ضلع گجرات کا مشترکہ اجلاس آج 18مارچ بروز سوموار 3بجے سہ پہر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی رہائشگاہ علی پور روڈ گجرات میں منعقد ہو گا ، اجلاس میں قرار داد پاکستان کے حوالہ سے منعقد کیے جانے والے سیمینار کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ، اجلاس کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کرینگے، سٹیزن فرنٹ سٹی و ضلع گجرات کے عہدیداران بروقت شرکت کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز میں ردو بدل کر دیاہے
گجرات (جی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز میں ردو بدل کر دیاہے ، اور کئی کئی کلو میٹر کے فاصلے پر پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق ناظمین مظہر نت ، چوہدری ارشاد احمد ، نائب ناظم عامر ندیم ، سابق ممبر تحصیل کونسل محمد حنیف حیدری نے مشترکہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ این اے 105اور پی پی 111کی پولنگ سکیم میں بے پناہ غلطیاں کی گئیں ہیں ، پہلے سے موجود پولنگ اسٹیشنوں کو تبدیل کر کے نئے پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ، اور کئی پولنگ اسٹیشن متعلقہ یونین کونسلوں سے بھی باہر واقعہ ہیں ، یونین کونسل 49کے محلہ نور پور پڈھے کے ووٹ کالرہ کے پولنگ اسٹیشن میں ڈالے گئے ہیں ، اسی طرح کئی سرکل تبدیل کیے گئے ہیں ، میاں عمران مسعود کی سربراہی میں ایک وفد الیکشن کمیشنر گجرات سے ملاقات کرے گا اور انہیں اس حوالہ سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے جس سے ووٹرز کو سہولت ملے اور زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ ہو سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صحیح معنوں میں خدمت کی ہے
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صحیح معنوں میں خدمت کی ہے اور یہ آنے والے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ، جس طرح پہلے مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کرتی رہی ہے ، آئندہ بھی اسی انداز میں خدمت کا مشن جاری رکھا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف ہیں وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے اور گجرات شہر سے مسلم لیگ ن کے امیدواران بھاری اکثیریت سے کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عابد رضا ہی عوام کے صحیح نمائندہ ہیں :حاجی ارشاد
گجرات (جی پی آئی) یوکے کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حاجی ارشاد احمد بٹ نے کہا ہے کہ چوہدری عابد رضا ہی عوام کے صحیح نمائندہ ہیں اور وہ NA107سے مسلم لیگ کی کامیابی میں اہم کردار اد اکر رہے ہیں ، میاں برادران کو چاہیے کہ وہ NA107سے چوہدری عابد رضا کو ٹکٹ دیں تا کہ وہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کر سکیں ، چوہدری عابد رضا نے ہمیشہ علاقہ کی عوام کی بہترین نمائندگی کی ہے اور عوام ان کے دلدادہ ہیں حاجی ارشاد بٹ نے کہا کہ چوہدری عابد رضا جیسے لیڈر ہی کسی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ بارہ دری کیمپس میں اپنے بچوں کو داخل کروانے کیلئے رابطے کر رہے ہیں اور لوگوں کا اس سلسلہ میں جوش و خروش دیکھنے کے قابل ہے عوامی حلقوں نے شہزاد شفیق نقشبندی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکینڈری سکول میں داخل کروانا شروع کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیضان خالد بٹ نے چوہدری اعجاز احمد کو پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیضان خالد بٹ نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابات میں چوہدری اعجاز احمد کو پنجاب کا صدر اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی انہوں نے کہاکہ چوہدری اعجاز احمد اور ان کے پینل کی کامیابی سے گجرات کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقرا روضتہ الاطفال ٹرسٹ گجرات برانچ میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے شروع کر دیے گئے
گجرات(جی پی آئی)اقرا روضتہ الاطفال ٹرسٹ گجرات برانچ میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے شروع کر دیے گئے ہیں۔اقراروضتہ الاطفال ٹرسٹ دینی و معری تعلیم کا مستند اور پاکستان کا واحد غیر تجارتی تعلیمی ادارہ ہے ۔جو کراچی سے گلگت سکردر (شمالی علاقہ جات )تک برانچز کا مربوط سلسلہ اور نیٹ ورک رکھتا ہے ۔ادارہ میں مارپیٹ سے پاک ترغیبی ماحول میں علماء کرام کی زیر نگرانی اخلاقی تربیت کے خصوصی اہتمام کے ساتھ کمپیوٹراور جدید تعلیمی و سائل کے زریعے مستقبل کے نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کی جاتی ہے ۔بچوں کی جائزہ اورامتحانی رپورٹ رزلٹ کارڈ پراجراء کی جاتی ہیں۔اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ دوسرے روایتی تعلیمی اداروں سے ہٹ کر ٹیوشن کلچر کی پر زور حوصلہ شکنی کی ہے ۔اورادارہ کی کسی بھی استاد ناظم یا عملہ کے فرد کو اقرا کے کسی بھی شعبہ میں زیر تعلیم ،بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کی سخت مخالفت کی ہے ۔اقراء میں پڑھنے والے بچے حفظ کی تکمیل کے بعد دہرائی اور ایک سالہ عصری نصاب پڑھنے کے بعد کسی بھی دوسرے عصری تعلیمی ادارے میں کسی بھی چھٹی کلاس میں داخلہ لینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔انہیں خوبیوں کی بناء پر اقراء روضتہ الاطفال ٹرسٹ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ایک چمکتا دھمکتا ہوا ستارہ ہے ۔جس سے ہر سال ہزاروں ستارے نور کی کرنوں کے ساتھ معاشرے میںگلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہوکر نکلتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزالی ماڈل ہائی سکول گجرات بھی تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے لگا
گجرات(جی پی آئی)غزالی ماڈل ہائی سکول تیمور چوک گجرات کامیابیوں کے زینے چڑھا ہوا رفعت کی بلندیوں کی جانب رواں دواں اس سال ادارہ ہذا میں والدین اور عوامی و سماجی حلقوں کے پرزور نہم اور دہم کی کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔جس میں آٹھویں جماعت کے پاس طلباء و طالبات داخلہ ٹیسٹ کے بعد داخلہ لے سکتے ہیں۔ گزالی ماڈل ہائی سکول میں طلباء و طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ہر طلبہ پر انفرادی توجہ اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا طلباء کی کردار سازی پر خصوصی توجہ والدین اور اساتذہ کی ماہانہ میٹنگز باقاعدہ ہفتہ وار اور ماہانہ ٹیسٹ اور انکی رپورٹ والدین کو مہیا کرنا مختلف سرگرمیو ںکتے زریعے تعلیم کا اہتمام گزالی ایجوکیشن سسٹم کی نمایاں اور طائق صد تحسین خصوصیات ہیں۔غزالی سکول میں پڑھانے والے اساتذہ اور زیر تعلیم بچوں کے والدین کی راہنمائی کیلئے انٹرنیشنل سکالرز کی زیر نگرانی و رکشا کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے ۔بورڈ میں شاندار رزلٹ غزالی گروپ کی شاندار روایت ہے ۔جو گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔اگر آپ بھی اپنے بچے کو انٹرنیشنل معیار کے اسلامی تربیتی ماحول میں تعلیم دلوانے کے خواہش مند ہیں۔تو پھر آج ہی غزالی ماڈل ہائی سکول کا انتخاب کریں گے ۔انشاء اللہ غزالی ماڈل ہائی سکول آپ کے بچوں میں چُھپی صلاحیتوں کو اُجاگر کر کے انہیں معاشرے میں ایک چمکتا دھمکتا ستارہ بنائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران آج بھی عیاشیوں میں مصروف ہیں ، عوام کی پریشانیوں کا کسی کو احساس نہیں :مہر تنویر احمد
گجرات(جی پی آئی)سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کا تا حیات اپنے حق میں اعزازی سہولیات کابل منظور کرنا ایک شرمناک اور غاصبانہ فیصلہ ہے ۔جس ملک میں ایک تہائی سے زائد آبادی بھوک پیاس اور غربت کی چکی میں پس رہی ہو ۔اور اس قوم کے حکمران اپنی عیاشیوں اور گلچھڑوں میں مگن ہوں تو ایسی قومیں ذلت کی بستی میں ہی رہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجہ شخصیت و سر پرست اعلیٰ آرائیں مو ومنٹ سٹی گجرات مہر تنویر احمد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ پاکستانی قوم کی لیڈری اور رہبری کرنے کے قابل نہیں ہے ۔اور نہ ہی انکو قوم کے مسائل خاص طور پر مزدور اور غریب کی کٹھن زندگی کا احساس ہے ۔موجدہ حکومت نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر پیچھلے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔مگر اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں انہوں نے قوم کو مایوسی اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور روٹی کپڑااور مکان کی بجائے کفن اور قبر دی گئی ۔میری 18 کروڑ پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ آج پھر نئے الیکشن میں یہ مداری گر اور شعبدہ باز نئے وعدوں نئی طفل تسلیوں کے ساتھ ووٹ کیلئے حاضر ہوںگے ۔لہذا آپ لوگ دیانتدار اور ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں ۔اور ان وراثتی سیاسی مجاوروں لیڈروں سے اپنی جان چھڑا ئیں ۔جنہیں قوم کی کسی بھی تکلیف کا احساس نہیں بلکہ اپنی عیاشیوں اور گلچھڑوں اور موج مستی کے علاوہ انکو کوئی کام نہیںہے ۔ان لوگوں نے قوم کو بیوقوف بنا رکھا ہے ۔آج وقت کا تقاضہ ہے کہ قوم اپنی حالت خود بدلے اور اپنے ووٹ کی امانت کا درست استعمال کرے ۔کیونکہ خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا نہ ہو خیال جیسے اپنی حالت آپ بدلنے کا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 105میں مسلم لیگ ن کے پاس ایک سے بڑ ھکر ایک مضبو ط امیدوار موجود ہے :چوہدری توصیف عبداللہ
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تو صیف عبد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ این اے 105میں مسلم لیگ ن کے پاس ایک سے بڑ ھکر ایک مضبو ط امیدوار موجود ہے کہ امپو رٹڈ ا میدوار کی ضرورت نہیں احسان فراموشوں میں اتنا د م ہے تو اپنے دم پر الیکشن لڑ یں اگر ہم کو ئی امپور ٹڈ امیدوار تھو پا گیا تو یوسی 58اس کی مکمل طور پر مخالفت کر یگی قیادت کو اپنے فیصلے بارے آگا ہ کر دیا ہے انہو ں نے کہا کہ پانچ سالومیں وفاقی وزیروں کاگجرات کیلئے کو ئی میگا پر اجیکٹ نہ لانا عوامی مینڈ یٹ کی کھلی توہین ہے ایسے لوگوں کو گجرات کے لوگ مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں جنہوں نے 5سال لاہور اسلام آباد میں بیٹھ کر حکمرانی کے مزے اڑا ئے اور گجرات کے عوام کے بے یارومد د گار چھوڑ سے رکھا اب یہ تماشہ گرپھرڈ گڈ گی ہاتھ میں اٹھا ئے گلی گلی عوامی ہمدردی کیلئے دعوے کرتے پھر رہے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجا ب میں جس طرح5سال کام کیا اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر اور ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے گجرات کی خدمت کیلئے اربوں روپے کے فنڈ ز منظور کر ائے وہ کھلی کتا ب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نااہل لیگ کے جعلسازوں نے جتنی موجیں کرنی تھیں کرلی :شہزاد گل
گجرات(جی پی آئی)سابق ناظم چوہدری شہزاد گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نااہل لیگ کے جعلسازوں نے جتنی موجیں کرنی تھیں کرلی اور اب عوامی عدالت میں اپنے کئے کاحساب دینے کی تیاری کر یں ایم پی اے حاجی ناصر کے بیان پر تبصر ہ کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ کے نام نہاد خادم اعلیٰ اور ان کے گجرات میں موجود نمائندوں نے جس طرح گجرات کے عوام کے ذلیل وخوار کیا اور جعلی پر چوں اور انتقامی سیاست کے ذریعے سیاسی کارکنوں کو تنگ کیا ہے اسے عوام بھو لے نہیں میدان سج چکا ہے اب ان کو آٹے دال کی بھائو معلوم ہوجائیگا گزشتہ الیکشن میں حادثاتی طور پر ایم پی اے بن جانیوالوں کے حقیقت سے شہر ی آگا ہ ہو چکے ہیں اب ان کی دال نہیں گلنے والی گجرات کے غیو ر عوام کو احساس ہوچکا ہے ان کی عزت چوہدری برادران ہے اور اس بار گجرات کے لوگ چوہدری برداران کو کامیا ب بناکر ان لوگوں کو سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے آئوٹ کر دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
23مارچ کو لاہور میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ ہر لحاظ سے مثا لی اور کامیاب ہو گا :افتخار احمد چیچی
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما افتخار احمد چیچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 23مارچ کو لاہور میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ ہر لحاظ سے مثا لی اور کامیاب ہو گا یہ جلسہ پاکستان کی سیاسی فضاء تبد یل کرکے رکھ دے گا انہوں نے کہاکہ عمر ان خاں کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کو صالح قیادت فراہم کریگی 23مارچ کے جلسہ میں بڑ ے قافلے کے ہرہمراہ شریک ہوئے گے انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے بہتر مستقبل کیلئے سرگر م ہوجائیں اور متحدو منظم ہو کرملک دشمن قوتو ن کامقابلہ کریں اور ملک کولوٹنے والوں کو نشان عبر ت بنادیں انشا ء تحر یک انصافی عوامی طاقت سے برسراقتدار آکر عوامی محرومیوں کاازالہ کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی ناصرمحمود ، حاجی عمران ظفر اور ثناء اللہ بٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غریب پورہ میں نئے تعمیر ہونے والے بلاک کا افتتاح کیا
گجرات(جی پی آئی)سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور سٹی صدر مسلم لیگ ن ثنا ء اللہ بٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل غریب پورہ میں55لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے تعلیمی بلا ک کا افتتاح کیا بعدازارں انہوں نے حسین کالو نی میں27لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نالے کا افتتاح کیا انہوں نے گجرات میں ٹر یفک مسائل کے حل اور غلط پارکنگ سے نجات دلا نے کیلئے ٹی ایم اے کی طرف سے 17لاکھ روپے ما لیت کا کار لفٹر ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل کے حوالے کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کارلفٹر سے شہر کے ٹریفک مسائل حل ہونگے ٹریفک کے نظا م میں بہتر ی آئے گی ٹریفک کے بہائو میں روانی آئے گی اور گجرات کے عوام کا وقت پیسہ ضائع نہیں ہوگا شہر ی غلط پارکنگ کے خاتمہ کیلئے ٹریفک پولیس نے تعاون کریں اس موقع پر چوہدری شہباز یو نس جیولر ی شیخ عرفان بٹ جمیل بٹ فیصل بٹ مہر ناصر ٹی ایم او چوہدری فرخ ترہنگی قمر بشیر سیکرٹر ی شبیر ٹھیکیدار اسلم ٹھیکیدار آصف حسن ذکاء نعیم بٹ اور دیگر مسلم لیگی موجو دتھے۔