قاہرہ (جیوڈیسک)مصر میں شہریوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ مظاہرین گذشتہ روز دارالحکومت قاہرہ کے ضلع مقاطم میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں پر ہونے والے حملوں کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔ حملے مسلم برادرہڈ کی جانب سے منعقدہ گرفیتی فیسٹیول نامی تقریب کے دوران ہوئے۔ پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے اور لاٹھی چارج کی۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی کارکن تقریب کے دوران حکمران جماعت کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔ جس پر تقریب میں شریک بعض نوجوانوں نے ان پر حملہ کر دیا اس دوران کوریج کرنے والے صحافیوں نے اس واقعے کو رپورٹنگ کرنا چاہی تو ان پر بھی حمل کر دیا گیا جس کے نتیجے میں بعض صحافیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔