میچ فکسنگ اسکینڈل، امپائر نادر شاہ پر دس سال کی پابندی

BCB

BCB

بنگلہ دیش (جیوڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے امپائر نادر شاہ پر میچ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے الزام پر دس سا ل کی پابندی عائد کر دی ۔ بھارتی میڈیا نے پچھلے سال اکتوبر میں ایک خفیہ آپریشن میں چھ اپمائرز پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسٹینگ آپریشن میں سری لنکا کے تین ، پاکستان کے دو اور بنگلہ دیش کے ایک پر الزام لگایا گیا تھا کہ یہ امپائرز میچوں میں فکسنگ کے لئے رجا مند تھے۔ اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی نے تمام امپائرز کو معطل کر دیا تھا۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی بورڈ نے تحقیات کرتے ہوئے امپائر نادر پر دس سال کی پابندی لگا دی ہے۔

آئی سی سی نے بنگلہ دیشی امپائر کے خلاف فیصلے کی توثیق کرتے کہا کہ میچ فکسنگ کے خلاف آئی سی سی ہمیشہ سخت اقدامات لیتی رہے گی ۔