موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب کار بم دھما کے میں 10 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اعلی حکومتی عہدیداروں کی بس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
ناکامی کی صورت میں خود کش حملہ آور نے دھماکاخیزا مواد سے بھری گاڑی منی بس سے ٹکرادی ، دھماکے کے ساتھ ہی بس میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے میں کئی دوسری گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے ۔