کراچی(جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر کی صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح نو بجے سے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گذشتہ رات بلوچستان میں سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو ایک سو دس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ گیس کی فراہمی میں تعطل کے باعث سی این جی اسٹیشز کو چوبیس گھٹے فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ساتھ ہی فرٹیلائیزرپلانٹس، واپڈا اور کے ای ایس سی کو بھی گیس سپلائی میں کمی کی گئی۔