پیرمحل کی خبریں 18.03.2013

بے نظیر شہید پارک کا افتتاح

پیرمحل : (میاں اسد حفیظ) سے تحصیل پیرمحل پیپلز پارٹی کے شیخ محمد اکرم نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ق لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد ریاض فیتانہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے کچھ گھنٹے قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بے نظیر شہید پارک کا افتتاح کرکے اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے کہاپانچ سال اقتدار کے مزے لوٹے اور دوسروں کے منصوبہ جات پر اپنی افتتاحی تختیاں لگانے سے ظاہر ہو گیا ہے کہ وہ عوام میں اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں انہوں نے کہا بے نظیر بھٹو پارک سابق وفاقی وزیر اطلاعات کی کاوشوں سے منظورہو اتھا جبکہ پارک کی تعمیر ابھی مکمل بھی نہیں ہو سکی ہے اگر ریاض فیتانہ کا دور سے بھی پیپلز پارٹی سے واسطہ ہو تا تو ہمیں کوئی اعتراض نہ تھا وہ تو خود سیاسی مسافر ہیں، انہوں نے کہامیں بے نظیر پارک کی تعمیر کا کمیٹی ممبر تھا مگر مجھے بھی آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی ایسے ڈھونگ رچاکرکسی صورت بھی پیپلزپارٹی کے ووٹروںکی ہمدردیاں حاصل نہیں کرسکتے اور پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک وہی کیش کرے گا جو پارٹی ٹکٹ پر حلقہ این اے 94سے پیپلزپارٹی کاامیدوار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت نے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں کرپشن ،لوٹ مار ،مہنگائی ،لاقانونیت،دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا
پیرمحل( میاں اسد حفیظ) سیوفاقی حکومت نے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں کرپشن ،لوٹ مار ،مہنگائی ،لاقانونیت،دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ملک کی تمام بڑی بڑی صنعتیں بند ہو گئی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ پاکستان سے بیرون ممالک شفٹ کر لیا آج پاکستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں پاکستان مسلم لیگ( ن) پر لگی ہوئی ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری اسد الرحمن سابق وزیر مملکت پارلیمانی امور نے چک 761گ ب میں چوہدری حامد رضا کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پا نچ سالہ دور حکومت ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا وفاقی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی پیپلزپارٹی کی حکومت نے پانچ سالوں میں کرپشن ،مہنگائی ،لاقانونیت ،دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا عوام کی نظرمیں مسلم لیگ(ن) پر لگی ہے کہ میاں برادران اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اورملک کے اندر ترقی و خوشحالی کا دور آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ سال عوام کا خون چوسنے والوں کو عوام سے ہمدردی نہیں
پیرمحل( میاں اسد حفیظ) سے پانچ سال عوام کا خون چوسنے والوں کو عوام سے ہمدردی نہیں، کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو خوشحال پاکستان کا منشور پیش کرتے شرم آنی چاہئے، عوام جان چکے صرف مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) ضلعی رہنما مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈ وکیٹ و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 89نے اپنی الیکشن مہم کے سلسلہ میںپیرمحل میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے میں کارکنوں اور معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے کہ پارٹی قیادت میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کا فیصلہ کریگی میرٹ پر فیصلہ ہوا توانشاء اللہ حلقہ پی پی 89 سے ہمیں ہی ٹکٹ ملے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمرانوں کی نا اہلی اور بدعنوانیوں کی انتہاء نے جمہوریت کا نام بدنام کر دیا، میاں نواز شریف برسراقتدار آ کر عوام کی محرومیوں اور مایوسیوں کا ازالہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ میں حلقہ میں شرافت اور بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھا کر تھانہ کچہری کی سیاست دفن کر دو ں گا ، انشاء اللہ بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور مسلم لیگی ہی رہیں گے ہمارا اپنا ووٹ بنک ہے ہم ہر صورت الیکشن لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچی آبادیوں میں رہائش پذیر لاکھوں بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق حکومت پنجاب کا سنہری کارنامہ
پیرمحل( میاں اسد حفیظ) سیکچی آبادیوں میں رہائش پذیر لاکھوں بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق حکومت پنجاب کا سنہری کارنامہ ہے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے گائوں 321گ ب میں480کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت پنجاب نے صوبہ کے لاکھوں بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق دے کر سایہ چھت فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا انہوںنے کہا پانچ سالوں کی سیاسی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو حکومت پنجاب کے خلاف کرپشن کا کوئی بھی کیس ثابت نہ ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ میاں شہباز شریف سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں انہوں نے کہا کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق ملنے سے صوبہ بھر میںقبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی بھی ہو گی۔