ملت تشیع کو نشانہ بنانیوالے دراصل پاکستان کو نشانہ بنارہے ہیں ۔علامہ امین شہیدی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
Posted on March 19, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا ۔جس کی صدارت مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کی۔اجلاس میں پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ،مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال خصو صاکراچی میں نامور ادیب، شاعر اور پروفیسرسید سبط جعفر زیدی کی شہادت پر اظہار افسوس اور حکومتی اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی کی شدید مذمت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا ملت تشیع کو نشانہ بنانیوالے دراصل پاکستان کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ملت جعفریہ آج ایک شفیق استاداور نامور ادیب سے محروم ہوگئی۔مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ منائی گی۔علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ 18مارچ کا دن پاکستانی قوم پر بھاری ثابت ہوا۔آج کے دن ہی میں پشاور میں عدل وانصاف کے علمبردار وں کو نشانہ بنایا گیا تو وہیں کراچی میں علم کے نورسے جہالت کے اندھیروں میں روشنی پھیلا نے والے ایک نیک اور پاکستان کے قیمتی اثاثے کو ٹارگٹ کر کے تکفیری گروہوں نے ثابت کیا کہ ہمارا تعلیمات اسلامی سے کوئی تعلق نہیں۔
علامہ شہیدی نے اپنے خطاب میں نامور اورشجاع ،بہادر پاکستانی سپوت ایم ایم عالم کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔اور ان کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔آخر میں کراچی اور پشاور میں ہونے والے واقعات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔لہذا عوام کوہی یہ حق دیا جائے کہ لوگ خود ہی اپنی حفاظت کریں۔ حکومت کالعدم تکفیری گروہ کوجب تک انصاف کے کہٹرے میں نہیں لائیں گے اسطرح کے واقعات روکناناممکن ہے۔سیکڑوں شیعان علی کے قاتلوں کو اب بھی حکومتوں کے آشیر باد حاصل ہے۔اور وہ پورے ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں ۔