کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے وسیع و عریض میں کھیلے جانے والے آل سندھ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر شاہین اور لیاری برادرز نے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ملیر شاہین نے ایک سخت مقابلے کے بعد شہباز گرین کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے قابو کرکے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا نے میں کامیاب رہی میچ کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوران کھیل ملیر شاہین نے وقفے وقفے سے شہباز گرین کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے لیکن شہباز گرین کے گول کیپر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کئی یقینی گول بچا کر شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی۔
گول کیپر آصف خان کی شاندار گول کیپنگ کے باعث ملیر شاہین گول کرنے میں ناکام رہی پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم کے فیصل،محسن ،نبیل اور شانی نے گیند کو جال تک پہنچایا جبکہ شہباز گرین کی جانب سے جاوید ،کاشف اور شوکت علی نے درست نشانہ بازی کی ،جبکہ دوسرے میچ میںنوجوان اورکم عمر کھلاڑیوںپر مشتمل لیاری برادرز کی جانب سے کھیل کے 10ویں منٹ میں علی اور 23 ویں منٹ میں اسماعیل نے خوبصورت گول کئے۔
کھیل کے آخری لمحات میں وکٹری اسپورٹس کے ساجد نے گول کرکے اپنی ٹیم پر کئے گئے گولوں کے خسارے میں کمی کی لیاری برادرز کے نے اپنے شاندار کھیل کے ذریعے وکٹوری اسپورٹس پر سبقت برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کا اہم میچ جیت لیا۔