اسلام آباد(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئررہنماخورشیدشاہ نے مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈارسے ملاقات کرکے نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلی پنجاب اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر بات چیت کی، ذرائع کاکہناہے کہ آج عام انتخابات 9 مئی کو منعقد کرائے جانے کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہ نما خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادمیں سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرنگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلی پنجاب اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نیانام پیش کرنیکی تجویزدی ہے ، کوشش کی جارہی ہے کہ نگران وزیراعظم کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے سے پہلے ہی حل کرلیاجائے۔ اسحاق ڈارکی آج لاہورمیں نوازشریف سے ملاقات کابھی امکان ہے۔