لاہور: تیزاب سے جھلسنے والی خاتون دم توڑ گئی

lahore

lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں مزنگ کے علاقے میں تیزاب سے جھلسنے والی خاتون دم توڑ گئی جبکہ جس شخص نے خاتون پر تیزاب پھینکا وہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔43 سالہ نذیراں بی بی پر گزشتہ روز مزنگ کے علاقے میں نا معلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا تھا۔

جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی تھی اور اسے گنگا رام اسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں وہ آج شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ مقتولہ مانگٹانوالہ کی رہایشی اور 10 بچوں کی ماں تھی مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔جبکہ ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔