جنگ زدہ افغانستان میں نیٹو آپریشن بیوقوفانہ ہیں،تر جمان افغان صدر

Afghanistan

Afghanistan

کابلا(جیوڈیسک)فغان صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں نیٹو کے آپریشنز بے مقصد اور بیوقوفانہ ہیں، ادھر سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی میعاد ایک سال تک کیلئے بڑھا دی ہے ،صدارتی ترجمان ایمل فیضی کا یہ دعوی نیٹو کی جانب سے صدر کرزئی کے بیان کی اس تردید کے بعد سامنے آیا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نیٹو طالبان سے مل کر ساز باز کر رہی ہے۔ ایمل فیضی کا کہنا ہے کہ عوام نیٹو سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ اور مقصد بتایا جائے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر ہیں۔

پھریہ جنگ افغانستان میں کیوں لڑی جارہی ہے۔ سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی میعاد ایک سال تک کیلئے بڑھا دی ہے، اس سلسلے میں بدھ کو پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت تمام 15 ارکان نے کی۔ افغانستان میں آئندہ سال عام انتخابات اور صدارتی انتخاب کا انعقاد ہوگا۔