گزشتہ دور حکومت میں اشیائے ضروریہ 150 فیصد مہنگی

Inflation Pakistan

Inflation Pakistan

گزشتہ دور حکومت میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 150 فیصد مہنگی ہو گئیں۔کراچی گزشتہ دور حکومت کے5 برسوں کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 150 فیصد مہنگی ہوگئیں۔ پیٹرول 57 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 103 روپے 40 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ڈیزل 45 روپے سے بڑھ کر 113 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ نے اشیائے خورونوش سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 150 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔

جس نے محنت کشوں کے ساتھ ساتھ تنخواہ داروں کو بھی شدید مشکلات میں زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا۔ سال 2008 میں پیٹرول 53 روپے 77 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 45 روپے فی لیٹر، 2009 میں پیٹرول 61 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 64 روپے 80 پیسے فی لیٹر پر آگیا۔ سال 2010 میں پیٹرول 65 روپے 22 پیسے اور ڈیزل 68 روپے 68 پیسے فی لیٹر پر آگیا اور سال 2011 میں صرف 3 ماہ میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 3 بار اضافے کے بعد پیٹرول 83 روپے70 پیسے جبکہ ڈیزل 93 روپے 3 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔ گزشتہ دور حکومت میں عوام کو نچوڑنے کے لئے کوئی جگہ نہ چھوڑی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان تو کر دیا جاتا ہے لیکن دیگر مصنوعات کی قیمتیں مقرر نہ کئے جانے کے باعث ان کے من مانے نرخ مقرر کر دئیے جاتے ہیں اور اس کا تمام تر سہرا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو قرار دیا جاسکتا ہے۔

اسی وجہ سے ٹرانسپوٹروں نے بھی گزشتہ پانچ برسوں میں اضافے کے سبب ملک بھر
میں ایک شہر سے دوسرے شہر کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا جس سے سب سے زیادہ عوام کی وجہ بڑی تعداد کو اپنے علاقے کو چھوڑ کر دوسری شہر روزگار کے حصول کے لئے جاتے ہیں۔ ان کی زندگی میں مشکلات اور بڑھ گئیں۔