ٹچ بال گولڈ کپ، ابتدائی روز پانچ میچ کھیلے گئے

tuchball

tuchball

پنجاب (جیوڈیسک)نواں قومی ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹچ بال گولڈ کپ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز پانچ میچز کھیلے گئے۔

پنجاب اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کو صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے، پاکستان اسٹیل نے اسلام آباد کو صفر کے مقابلے میں آٹھ پوائنٹس سے، خیبر پختونخوا نے سندھ کو چار صفر سے۔

پاکستان ریلوے نے پاکستان پولیس کو ایک کے مقابلے میں پانچ پوائنٹس سے اور پاکستان ہائی وے موٹر وے نے پاکستان اسٹیل ملز کو دو کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی رائے الطاف حسین نے کیا۔