عومی نیشنل پارٹی(ANP) اور پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت
Posted on March 20, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پاکسیتان مسلم لیگ ن کی عوام الناس میں روز بروز بڑھتی مقبولیت اور مضبوط قیادت کو دیکھ کر دوسری پارٹیوں کے لوگ جوق در جوق اس میں آ رہے ہیں اور اپنا کردار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہر لحاظ سے بہتر اگر کوئی سیاسی جماعت ہیں وہ صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہیں جبکہ میاں نواز سریف وہ واحد قدآور سیاسی شخصیت ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گلگت کے ریجن کے صدر چوہدری نورالحسن تنویر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں جو محمد الطاف صدر پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات اور چوہدری نورالحسن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام رحمان اللہ خان نے کیا تھا۔جس میں مسلم لیگ ن کے عبدالوحید پال ،چوہدری محمد شفیع،غلام مصطفٰی مغل،ملک ریاض،ملک شھزاد،سہیل عامر گھمن، ڈاکٹر محبوب احمد،صراجہ ظہیر،احسان اللہ خان، ملک محمد نعیم،اور چوہدری عبدالغفار کے علاوہ دیگر متعدد و لیگی لیڈران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اے این پی کے لیڈران سید قریش،شمس الرحمن،آصف اقبال،منان شیر اور دلاور خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔جبکہ پیپلز پارٹی کے ریٹائرڈ کرنل عبدالوحید،چوہدری ممتاز نوید،اور شباب نے بھی پی پی پی چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا اعلان کیا۔
پی پی پی اور اے این پی کے رھنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شرکت پر پی ایم ایل این انہیں خوش آمدید کہا جبکہ نئے شامل ہونے والوں نے میاں نواز چریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظھار کیا۔تقریب سے نورالحسن تنویر، چوہدری محمد الطاف،عبدالوحید پال،افتخار احمد بٹ،شیخ محمد عارف،سید وقار گردیزی،سبحان خان اور رحمان خان، نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سانحہ عباس ٹاؤن، سانحہ ہزارہ،پشاور مسجد، کراچی، اور پر قسم کی پرتشدد کاروائیوں کی بھر پور انداز میں مذمت کی گئی۔
تذکرہ سیاسی قائدین نے کہا کہ رلسچیئن کمیونٹی کے ساتھ ذیادتی کے واقع پر میں افسوس ہے اور ہم اس ناخوشگوار واقع کہ نذمت کرتے ہوئے مسیحی برادری کے ساتھ اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک یئں جبکہ ملک میں کسی بھی جگہ ہونے والے دھشت گردی کے ہم خلاف ہٰں اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔قائدین نے کہا کہ مسلم لیگ ن سر اقتدار آ کر ملک میں امن وسکون بحال کرے گی۔