کراچی(جیوڈیسک)سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام 24 گھنٹوں کے اندر اپنی گاڑیوں سے نیلی لائٹیں، ہوٹر، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹیں ہٹادیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
سندھ پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو گاڑیوں پرسے نیلی بتیاں، ہوٹر، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹیں ہٹانے کیلیے 24 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ نے پولیس اہلکاروں کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔