پنجاب اسمبلی تحلیل کردی گئی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

پنجاب (جیوڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ایڈوائس پرگورنرنے پنجاب اسمبلی تحلیل کردی ہے۔ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔ اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی پنجاب کابینہ بھی ختم ہوگئی تاہم نگراں سیٹ اپ کے اعلان تک شہباز شریف وزارت اعلی کے منصب پر فائز رہیں گے۔

پنجاب اسمبلی کی مدت آٹھ اپریل تک تھی لیکن سیاسی قیادت کے درمیان ایک ہی دن قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے پر اتفاق کے بعد پنجاب اسمبلی کواس کی آئینی مدت سے پہلے تحلیل کیا گیا۔ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نسیم کھوکھر نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کی کاپیاں ایوان صدر، ایوان وزیر اعلی، سپیکر پنجاب اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں۔