گجرات کی خبریں 20-03-2013
Posted on March 21, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
نائب صدر تحریک منہاج القرآن حاجی مرزا قیصر محمود ، مرزا شاہد محمود آف مغل گلاس والوں کے والد محترم ممتاز تحریک پاکستان کے رکن حاجی مرزا عبید اللہ مغل گزشتہ روز وفات پا گئے
گجرات (جی پی آئی) مرزا محمد نواز ، مرزا مظہر اقبال ، مرزا خالد محمود مغل نائب صدر تحریک منہاج القرآن حاجی مرزا قیصر محمود ، مرزا شاہد محمود آف مغل گلاس والوں کے والد محترم ممتاز تحریک پاکستان کے رکن حاجی مرزا عبید اللہ مغل گزشتہ روز وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان دارہ گلاب شاہ سرگودھا روڈ گجرات میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، چوہدری اصغر دیوانہ ، چوہدری گلریز محموداختر ایڈووکیٹ ، چوہدری مبشر حسین سابق ایم این اے ، صاحبزادہ پیر حسن محمود گجراتی ، راشد محمود ، علامہ پروفیسر ساجد محمود ، چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، چوہدری سلیم سرور جوڑا ، ملک صفدر حسین ، شیخ فضل باری ، میاں رشید پگانوالہ ، جاوید بٹ ، عدنان مکی ، چوہدری اعجاز رنیاں ، چوہدری امجد اقبال ، ڈاکٹر امین گل ، اشفاق احمد رضی ، عنصر محمود گھمن ، کاشف مرزا ، پیرزادہ امتیاز سید ، مرزا عطاء الرحمن ، حاجی الیاس الرحمن ، حاجی شاہد محمود ، فرقان اے ایوب مرزا ، حاجی محمد رفیق کنگ ، حاجی محمد ارشد ، شیخ عرفان پرویز ، خاور بشیر بٹ گولڑوی ، شاہد ممتاز ملک ، شیخ عابد قمر ،شیخ عرفان شفیع، ضیاء سید ، سید فرخ شاہ ، میاں سہیل منیر ، عمران رئوف منہاس ، مرزا طارق جاوید ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، ساجد صراف ، محسن علی غوری ایڈووکیٹ ، زاہد بیگ مرزا ، حاجی محمد اکرم ، حاجی اکرم مرزا ، حاجی فضل حسین ، مرزا مجید ، حاجی انجم رحمان ، ملک سرفرازپہلوان ، مرزا خالد ، مرزا ممتاز احمد ، حاجی محمد شفیع ، مرزا منیر انجم ، قاری عثمان چشتی ، چوہدری عاشق حسین ندیم ،قاری نوید ، شیخ محمد افضال ، حاجی زمان مغل ، مرزا شفقت ، حاجی محمد شفیع ، قاری محمد عنایت ، حاجی ارشد انصاری ، چوہدری صادق گجر ، حاجی محمد اشرف ، حاجی لیاقت زمان اوپل ، مرزا اعظم مغل ، حاجی ناصر عزیز ، شہباز افضل سیٹھی ، نعیم امتیاز گوندل ، محمد افتخار ایڈووکیٹ ، حاجی صغیر ، حاجی بشیر ، شفیق الرحمن بٹ ، مرزا نوید انجم ، حاجی انجم رحمان ، عدنان احمد ، حاجی محمد صادق ، حاجی محمد اصغر قادری ، تنویر افضل ، عثمان افضل ، عنصر قذافی ، رانا رضوان احمد ، محمد علی مغل ، آفتاب قریشی ، شیخ افضل بھٹی ، حاجی محمد اکرم ، ماسٹر مستنصر ، سید نثار شاہ ، مرزا محمد رفیق ، سید صابر حسین شاہ ،عدنان بٹ ، شیخ محمد رفیق ، خالد پرویز گھمن ، محمد پرویز بٹ ، مرزا پرویز ، مہر آفتاب نصیر ، حاجی مشرف بٹ ، علامہ حافظ محمد اشرف نقشبندی ، مرزا محمد طاہر ، فیصل نظامی ، امجد رضوی ، وسیم عاشق ، شیخ محمد ادریس ، مہر عابد لطیف ، ڈاکٹر طاہر نوید ، ندیم فاروقی ، ملک جاوید اعوان ، حاجی منور پڈا ، حاجی محمد سعید بھٹہ ، ثاقب اسحاق ، محمد اکرام بٹ ، سید خالد محمود ، فیاض بٹ ، ملک سرفراز ، سید شوکت وسیم ، مرزا احسان بیگ ، چوہدری طارق چیمہ ، مرزا محمد شفیق ، ڈاکٹر غلام مصطفی ، چوہدری محمد جاوید ، شیخ انعام الٰہی ، محمد اسد ، مرزا محمد شفیق مغل ، ڈاکٹر اعجاز بشیر ، اعجاز قریشی ، مرزا محمد طاہر ، میر عبدالسلام ، ملک عبداللہ ، شاہد اقبال میر ، شیخ افتخار احمد ، ابوبکر شیخ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رانا پرنس ، شیخ عدنان پرویز ، لیاقت بٹ ، مرزا ذیشان ، شاہین احمد کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، مرحوم کا ختم قل کل 22مارچ بروز جمعتہ المبارک صبح نو بجے جامع مسجد نور مدینہ محلہ رنگپورہ ریلوے روڈ گجرات میں پڑھا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مذہبی شخصیت چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ اے ڈویژن و ممبر ضلعی امن کمیٹی سید نوازش علی کاظمی نمبردار کے صاحبزادے، سید محمد ابراہیم کاظمی اوربھتیجے سید علی جعفر کاظمی کی دعوت ولیمہ
گجرات (جی پی آئی)ممتاز مذہبی شخصیت چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ اے ڈویژن و ممبر ضلعی امن کمیٹی سید نوازش علی کاظمی نمبردار کے صاحبزادے، سید محمد ابراہیم کاظمی اوربھتیجے سید علی جعفر کاظمی کی دعوت ولیمہ معززین علاقہ کا اکٹھ بن گئی ، دعوت ولیمہ کی تقریب میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، دعوت ولیمہ کا اہتمام مقامی میرج ہال میں کیا گیا ، شرکاء کا استقبال سید نثار حیدر کاظمی ، سید جابر حسین کاظمی ، سید سلیمان باقر کاظمی ، حاجی سرفراز پہلوان ، ملک محمد عبداللہ ، اکمل صراف ، شیخ محمد ارشد ، سید عون رضا کاظمی ، سید محمد اصغر ، سید محمد اکبر ، ملک علی جواد ایڈووکیٹ ، سید تصور عباس کاظمی و دیگر نے کیا ، اس موقع پر سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ بیگم قیصرہ پرویز الٰہی ، سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چوہدری ، سابق ممبر ضلعی اسمبلی سائرہ امتیاز سید ،سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ، چوہدری جاوید اقبال ، پیرزادہ امتیاز سید ، سید فرخ شاہ آف لائف سٹائل جم ، جاوید بٹ ، صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری یاسر مبارک ، سابق ناظم طارق سرمد ایڈووکیٹ ، طارق سلامت وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹی ایم اے گجرات چیمبر، سید سرفراز جعفری جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ ، چوہدری منظور حسین صدر حسینیہ ٹرسٹ ، پروفیسر سید قیصر حسین ، علامہ سید مختار نقوی ، سید مظہر عباس زیدی ، مہر فدا حسین ، سید رضوان حیدر کلیوال سیداں ، سید حیدر عباس ، سید تجمل حسین شاہ صدر پفما ، سید فخر عباس ڈائریکٹر حشمت میڈیکل کالج ، گل حسین جعفری ، چوہدری اکرم طاہر ڈویژنل صدر ، پروفیسر محمد شوکت حشمت میڈیکل کالج ، سید گلفام حسین شاہ ، سوہنے خاں ، محمد اکرم بھدر ، مرزا کامران ، جاوید حسین شاہ معین الدین پور ، ماسٹر محمد احسن گھمن ، منیجر MCBمظہر شاہ ، سید آصف رضا نقوی ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، سید اظہر نقوی ، سالک عظمت سید ، سید عاطف عظمت سید ، جاوید پڈا ، سید نوازش علی شاہ ، چوہدری اورنگزیب مرل ایڈووکیٹ ، سید علی عمران ایڈووکیٹ ، سید شہباز اختر ایڈووکیٹ ، سید عمران حیدر ایڈووکیٹ ، سید واثق علی ایڈووکیٹ ، چوہدری حماد ایڈووکیٹ ، میاں اکبر جاوید ایڈووکیٹ ، سید وسیم حیدر ایڈووکیٹ ، چوہدری مبارک اللہ ایڈووکیٹ ، چوہدری فضل الٰہی ایڈووکیٹ ، سید خالد حسین ایڈووکیٹ ، گل نواز رندھاوا المعروف سائیں اللہ ہو ، مرزا منیر حسین ، اکمل صراف ، ماسٹر انصار عزیز ،شوکت علی کدھر ، چوہدری محمد شبیر پڈاصدر مسلم ویلفیئر سوسائٹی طاہر یوسف ، محمد فیاض گوندل ، شہباز احمد ، فیاض علوی ، بلال احمد ، ذوالفقار ، میاں محمد صدیق ، ، میاں رفیق ، عبدالحبیب ، عامر جاوید ، سید امجد رضوی ، لیاقت بٹ ، غلام مصطفی صراف ، شیخ کلیم اللہ عطاری ، سرفرازپہلوان ، حاجی سفیر احمد ، ملک عبداللہ ، شیخ محمد ارشد ، مرزا شفقت اللہ ، ممتاز نیاریہ ، ڈاکٹر طارق ، زین سرور ، مبشر منیر چوہان ، میاں اکبر جاوید پرنسپل گجرات لاء کالج ، یاسر مبارک ایڈووکیٹ ، چوہدری مبارک ایڈووکیٹ ، اسلم چیمہ ، اختر چیمہ ، حاجی نواز ، مبشر پٹواری ، خالد پٹواری ، افضال شاہ نمبردار ، سید اظہر نقوی ، قاضی ارسلان، صادق لطیف سعدی ، سید تصدق رضوی ، سید علمدار شاہ ، مرزا خالد مسعود ، سید ریحان کاظم ، سید رخسار کاظمی ، سید اقبال حسین کاظمی ، سید فیضان کاظمی ، سید تصدق رضوی ، مرزا رضوان ، مرزا علی انجم ، حاجی شفقت علی ، شیخ احمد سعید ، سلیم قریشی ، شیخ فضل ، شہزاد سلیم عرف شاہی ، چوہدری فیضان کوثر عرف جانی ، سید حامد ، چوہدری اعجاز وزیرآباد ، مرزا خادم حسین ، مطلوب بھٹی ، سید شمشاد کاظمی ، سید شاہد پرویز ، سید ابرار حسین کاظمی ، سید دائود کاظمی ، سید حامد شاہ ، فیاض حسین بھٹی ، فیاض گوندل ، فیاض علوی ، راجہ الیاس و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر گجرات پریس کلب و صحافی منصور بہزاد بٹ کے والد گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے
گجرات (جی پی آئی)ممبر گجرات پریس کلب و صحافی منصور بہزاد بٹ کے والد گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان خواجگان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ میں صحافی برادری کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل کل بروز جمعتہ المبارک دن دس بجے جامع مسجد شادمان گجرات میں ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائن عرفان رئوف منہاس مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ 31مارچ کو لگایا جائیگا
گجرات (جی پی آئی)لائن عرفان رئوف منہاس مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ ہومیو پیتھک میڈیکل کیمپ 31مارچ بروز اتوار عنایت چلڈرن پارک فوارہ چوک گجرات میں لگایا جا رہا ہے ، جس کا اہتمام دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب اور پاکستان ہومیو ڈاکٹرز کمیونٹی نے کیا ہے ، پراجیکٹ چیئرمین ڈاکٹر عمران رئوف منہاس کے مطابق اس میڈیکل کیمپ میں ممتاز ہومیو ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرینگے اور ادویات فراہم کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا عبید اللہ مغل کی وفات پر اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی)گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے ممبر ڈاکٹرعمران رئوف منہاس نے تعزیتی بیان میں مرزا نواز مغل ، مرزا خالد مغل ، کے والد محترم مرزا عبید اللہ مغل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس دولت نگر میں گستاخی کے مرتکب افراد کو گرفتار نہ کر سکی
گجرات(جی پی آئی)اہلسنت کی جماعتوں میں دولت نگر کے علاقوں میں نبی پاک ۖ کے نام پر نامعلوم افراد کی طرف سے کراس کے نشانات لگانے پر تشویش کی لہردوڑ گئی ، ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی اقدامات نہیں کیے ، نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں عملی قدم اٹھائے گئے ہیں ، اہلسنت کی مختلف تنظیموں کے راہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او گجرات اس واقعہ کی از خود انکوائری کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے کیونکہ عاشقانِ رسول ۖ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہومیو ڈرگ ایکٹ 2012میں شامل ظالمانہ شقیں فوری طور پر ختم کی جائیں:ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ
گجرات(جی پی آئی)ممتاز ہومیو پیتھک ڈاکٹر اظہر اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ہومیو ڈرگ ایکٹ 2012میں شامل ظالمانہ شقیں فوری طور پر ختم کی جائیں ، کیونکہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے وسائل اتنے نہیں ہوتے کہ وہ یارڈ سٹک کے مطابق کلینک بنا سکیں ،ہومیو پیتھک ڈاکٹر سموئیل ہانیمن کے اصولوں کے مطابق عوام کی خدمت کریں اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ اگر صحیح معنوں میں ہومیو پیتھی کے قوانین پر عمل پیرا ہوا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں ، ہومیو پیتھک طریقہ علاج پر عمل درآمد کرنے سے بے پناہ سہولیات میسر آتی ہیں ، ڈاکٹر سموئیل ہانیمن نے جن اصولوں پر ہومیو پیتھی کی بنیاد رکھی اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے ، 10اپریل ہانیمن ڈے کے موقع پر IHMAکے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا ، جس میں ہومیو ڈاکٹرز کو لیکچرز دئیے جائینگے ، حکومت کو چاہیے کہ ہومیو پیتھی کے فروغ کیلئے اقدامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
23مارچ کا جلسہ تاریخی ہو گا :فیضان خالد بٹ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما فیضان خالد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 23مارچ کا جلسہ تاریخی ہو گا اور اس جلسے کے بعد تحریک انصاف کا سونامی پورے پاکستان میں تبدیلی کی علامت بن جائے گا عمران خان ہی ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور 23تاریخ کو وہ اس کا عملاََ مظاہرہ کرتے ہوئے مینار پاکستان پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے 23مارچ کو جہاں پر قراردادِپاکستان منظور ہوئی وہاں پر نیا پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی اور انشا ء اللہ تعالیٰ 23مارچ کا دن فیصلے کا دن ہو گا، اور نوجوان قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور گجرات سے بہت بڑا قافلہ روانہ ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 28تا29مارچ کو ضلع کونسل ہال اوکاڑہ میں منعقد ہورہی ہے
گجرات(جی پی آئی)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شیخ فاروق اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ 28تا29مارچ 2013کو ضلع کونسل ہال نزد ڈی سی او آفس اوکاڑہ میں منعقد ہورہی ہے،جس میں بائیس سال سے کم عمر باڈی بلڈر چھ ویٹ کلاسوں میں حصہ لیں گے جبکہ سینئر باڈی بلڈر دس ویٹ کلاسوں میں شریک ہوں گے،اس سلسلہ میں صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخواہ،سندھ،بلوچستان کے علاوہ پاکستان آرمی،پاکستان ریلوے،پاک فضائیہ،پاکستان نیوی،ہائر ایجوکیشن،سمیت دیگر محکمہ جات کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی اوگجرات نے کرپشن کی شکایات پر دو پٹواریوں کو معطل کر دیا
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے سیٹزن فیڈ بیک ماڈل کے تحت عوامی شکایات پر اچانک رجسٹری برانچ پر چھاپہ مارا اور کر پشن کی شکایات پر دو پٹواریوں کو معطل کر دیا جبکہ دو گھنٹے میں شہریوں سے بطور رشوت وصول کی جانے والی رقم بھی واپس دلوا دی۔پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کردہ سیٹزن فیڈ بیک ماڈل کے تحت عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او نوازش علی اچانک رجسٹر ی برانچ پہنچے اور وہاں اور جائیداد کی خرید و فروخت کے لئے آئے شہریوں سے دریافت کیا کہ رجسٹری یا فرد کے اجراء کے لئے ان سے کسی نے پیسے تو نہیں لئے ۔ اس موقع پر دو سائلوں نے بتایا کہ جلالپورکے پٹواری محمد سلطان اور گجرات کے پٹواری محمد سرفرازنے ان سے فرد ملکیت کے اجراء کے عوض تین تین ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے ہیں۔ ڈی سی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں پٹواریوں کو معطل کر دیا اور وصول کردہ رقم واپس کرنے کے لیے دو گھنٹے کے اندر شہریوں کو واپس دلوادی۔انہوں نے دونوں پٹواریوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔ دریں اثناء ڈی سی او نوازش علی نے خبردار کیا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے ساتھ ہر گز کوئی رعایت نہیں ہوگی او ر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کے علاوہ مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔ انہوں نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے انجام دیں اس ضمن میں کو ئی بھی کو تاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی اورڈاکٹر عبدالقدیر کااتحاد ایک خوشگوار جھونکا ہے:محمدانوارالحق
گجرات(جی پی آئی)پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دورمیں وطن عزیز میں کرپشن اورلوٹ مار کی نئی مثالیں قائم کیں اسی وجہ سے پاکستانی قوم یہ پانچ سالہ دور حکومت تاریخ کے سیاہ دور کے طور پر یاد رکھے گی، بحرانوں اور مشکلات کے اس دورمیں جماعت اسلامی اورمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کا اتحاد ٹھنڈی ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے،ان خیالات کا اظہار شباب ملی پاکستان گجرات کے سٹی صدر محمدانوار الحق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ شباب ملی پاکستان اپنے منشور کے مطابق پر ظلم کے خلاف مظلوم کی آواز بن کر رہے گی اور ظالم کے ہاتھ زبردستی روکے گی، سیاست کے ان وراثتی مداریوں نے پاکستانی قوم کو مہنگائی، بدامنی اورظلم وجبر کے سوا کچھ نہیں دیا،ہم انشاء اللہ یہ حالات بدلیں گے کیونکہ شباب ملی پاکستان کا ہے یہ اعلان” ظلم وجبر کے بدلیں گے صبح وشام،اب راج کرے گی شباب ملی پاکستان”میری گجرات کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ آئو سب مل کر ظلم وجبر اورظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں کیونکہ بقول شاعر قتیل شفائی،” دنیا میں اس سا کوئی منافق نہیں قتیل جو ظلم تو سہتا ہے مگر بغاوت نہیں کرتا”، لہٰذا آج ہمیں متحد ہو کر ظلم وجبر کے خلاف مظلوم کی آواز بننا ہوگا، اسی میں ہماری بھلائی ہے اور اپنے معاشرے کو ہم اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے امن وآشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہNA104 نوابزادگان کو بھرپورکامیابی دلائینگے:پرویزاختر بہوچھ
گجرات(جی پی آئی)چوہدری پرویزاختر بہوچھ کی نواب زادہ طاہرالملک سے کوٹھی نواب صاحب میں خصوصی ملاقات ہوئی، اورچوہدری پرویز اختر بہوچھ کے ہمراہ ملک محمدمنشاء آف ملک پور، ملک منور حسین اعوان آف ملک پورخوردملک محمدیونس نے ملاقات کی، اورانتخابات کی حکمت عملی کے متعلق غور کیاگیا، اس موقع پر، چوہدری پرویز اختر بہوچھ نے کچھ مطالبات نوابزادہ طاہر الملک اورنوابزادہ مظہرعلی کو پیش کیے جونوابزادہ طاہرالملک نے یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انشاء اللہ آپ کے تمام مطالبات منظورکیے جاتے ہیں جو کہ پورے کیے جائیں گے جس پر چوہدری پرویز اختر بہوچھ، ملک محمدمنشائ، ملک منور اعوان نے یقین دلایا کہ این اے 104 اور پی پی 108 میں انشاء اللہ نوابزادگان کوکامیاب کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، چوہدری پرویز اختر بہوچھ نے کہاکہ جلد ہی بہوچھ میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد مخالفین کو پتہ چل جائے گا کہ علاقہ میں کس کا اثرورسوخ ہے، اورعوام کس کو چاہتے ہیں،چوہدری پرویزاختر بہوچھ نے کہاکہ علاقہ میں کسی کو غنڈہ گردی اور پولنگ نہیں لوٹنے دیں گے، اور اپنے ووٹرز کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، اس کے بعد نوابزادہ طاہرالمک نے چوہدری پرویز اختر بہوچھ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ ہمارا سرمایہ ہیں آپ کے بغیر ہمارا الیکشن نامکمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم ایم عالم کی وفات پر جماعت اسلامی کے راہنمائوں کا اظہار تعزیت
گجرات( جی پی آئی) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے راہنمائووں سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ،چوہدری محمد لطیف لنگڑیال، ڈاکٹر محمد اختر چوہدری ،حاجی غضنفر اقبال،چوہدری عبدالستار اور میاں عابد محمود نے قومی ہیرواور 65ء کی جنگ میں لمحوں میں پانچ طیارے گرا کر بھارتی فضائیہ کی کمر توڑنے والے سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔جماعت اسلامی کے راہنمائووںنامزدامیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ،امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 115چوہدری محمد لطیف لنگڑیال ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 114ڈاکٹرمحمد اختر چوہدری ،امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115حاجی غضنفر اقبال، نامزد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113چوہدری عبدالستار اور امیر جماعت اسلامی کھاریاں شہرمیاں عابد محمود نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ایم ایم عالم نے ہوابازی کی تاریخ میں منفرد اور قابل فخر کارنامہ سرانجام دے کر پاکستان کے وقار کو پوری دنیا میں بلند کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت جو پاکستان کی سا لمیت کو روندنے اور پاکستان کو ہڑپ کر جانے کے موقع کی تلاش میں رہتا ہے،اس کے ناپاک عزائم کو ایم ایم عالم جیسے جرأت مند اور بہادر جوانوں نے خاک میں ملا دیا اور 65ء میں جب بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر اچانک حملہ کیا ،اس کا خیال تھا کہ وہ دن نکلنے سے پہلے لاہورپر قبضہ کرکے ہماری افواج کو ہتھیار پھینکنے پر مجبور کر چکاہوگا مگر جب ہمارے بہادر جوانوںنے دشمن کو روندنا شروع کیا تو بھارت جنگ بندی کی درخواست لے کر اقوام متحدہ میں چلا گیا۔جماعت اسلامی کے راہنمائووںنے ایم ایم عالم کی ملی خدمات کوشاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مارچ کا مہینہ ہمیں قرارداد پاکستان کی اور نظریہ پاکستان کی یاد دلاتا ہے:مسرت تیسیر
گجرات (جی پی آئی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ ضلع گجرات محترمہ مسرت تیسیر نے 23مارچ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارچ کا مہینہ ہمیں قرادادپاکستان اورنظریہ پاکستان کی یاد دلاتا ہے۔ نظریہ پاکستان ہی اِس کی بقا اور ترقی کا ضامن ہے۔ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان کی امین جماعت ہے۔ پاکستان کو مدینہ طیبہ کی طرح کی نظریاتی اور فلاحی ریاست بنانا ہمارا منشور ہے۔ جو مدینہ طیبہ کے بعداسلام کے نام پر وجود میں آیا۔لیکن بدنصیبی یہ ہے کہ کچھ لوگ عرصے سے اس نظریے کو سبوتاژکرنے اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو پامال کرنے کے درپے ہیں۔قوم کو عصبیت،برادری ازم،تفرقہ پرستی،مسلک پرستی وغیرہ سے نکالنے کی ایک ہی صورت ہے کہ اس کو توحید اور سنّت کے نام پر اکٹھا کیا جائے، یہی نظریہ پاکستان ہے اور یہی جماعت کی دعوت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوٹی مافیا کا خاتمہ پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے :ڈی سی او نواش علی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ بوٹی مافیا کا خاتمہ پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول مہلو کھوکھر میں قائم میٹرک کے امتحانی مرکز کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ اچانک دورے کے موقع پر ڈی سی او نے امتحانی مرکز میں سکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور امیدواروں کی بھی چیکنگ کی۔ انہوں نے نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں تاکہ شفاف امتحانات کے ذریعے میرٹ کا بول بالا ہوا ور حقدار کو اسکا حق مل سکے۔ انہوں نے واضع کیا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ شفاف امتحان کے انعقاد میں رکاوٹ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم شجر کاری کے موقع پر الخدمت آرفن کیئر کے زیر اہتمام واک آج کی جائیگی
گجرات( جی پی آئی)الخدمت آرفن کئیرپروگرام ضلع گجرات کے زیراہتمام عالمی یوم شجرکاری کے موقع پہ گرین ڈے واک کا اہتمام آج21مارچ بروزجمعرات صبح دس بجے کیا جائے گا،واک کی قیادت الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے نائب صدر سیدضیاء اللہ ایڈووکیٹ ،ضلعی کوارڈینیٹرالخدمت آرفن کیئر پروگرام گجرات ڈاکٹر طارق سلیم،ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت عزیزالرحمان مجاہد،ضلعی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر حامد الرحمان،،الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے پروگرام منیجر مولانا اسعد سعید،فیملی سپورٹ آفیسرطاہرمحمود،اور دیگر کریں گے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے ترجمان کے مطابق واک کا آغاز جی ٹی ایس چوک سے اسلامک سنٹر گجرات تک ہوگی۔واک میں الخدمت آرفن کیئرکے زیرکفالت بچے شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرین ٹریکٹرز اسکیم ، کاشتکاروں کو 31مارچ تک ان ٹریکٹرز کیررجسٹریشن کرانے کی ہدایت
گجرات(جی پی آئی)محکمہ زراعت نے گرین ٹریکٹرز اسکیم کے تحت ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو 31مارچ تک ان ٹریکٹرز کیررجسٹریشن کرانے کی ہدایت کہ ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسا نہ کرنے والوں سے سبسڈی واپس لے لی جائے گی۔گرین ٹریکٹرز سکیم 2012کے تحت دیے گئے ٹریکٹر ز کی رجسٹریشن کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع گجرات محمد صدیق منعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز زرعت توسیع نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ٹریکٹرز رجسٹریشن میں ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیااور کاشتکاروں کو ہدایت کہ گئی کہ وہ اس سکیم کے تحت حاصل کردہ ٹریکٹرز کی رجسٹریشن 31مارچ تک کرائیں اور رجسٹریشن کی نقل محکمہ زراعت کے ضلعی یا تحصیل دفاتر میں پہنچائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والوں کے کیسز کاروائی کے لئے ڈی سی او کو ارسال کر دیے جائیں گے اور انکو ملنے والی سبسڈی بھی واپس لے لی جائے گی۔ڈی او زراعت توسیع نے کہا کہ اس سکیم کے تحت حاصل کردہ ٹریکٹرز تین سال تک فروخت نہیں کئے جا سکتے ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے تحت کاروائی ہوگی اور انکی سبسڈی کی رقم بھی واپس لے لی جائے گی اور فراڈ کے ضمن میں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت مائیکر فنانس کے زیر اہتمام قرضہ حسنہ تقسیم کرنے کی تقریب آج ہو گی
گجرات( جی پی آئی)الخدمت مائیکروفنانس ضلع گجرات کے زیراہتمام قرض حسنہ کے چیک کرنے کی تقریب کا اہتمام آج جامع مسجد شفیق کھاریاں میں کیا جائے گا۔الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے میڈیا سیل کے مطابق تقریب کا اہتمام دن دو بجے ہوگا جس کی صدارت الخدمت مائیکروفنانس ضلع گجرات کے ڈائریکٹر حاجی غضفر اقبال ہوں گے۔