جلوزئی کیمپ میں دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

Jalozai Blast

Jalozai Blast

نوشہرہ(جیوڈیسک)جلوزئی کیمپ کے مہاجربازار میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے ،جبکہ واقعے میں 35 افراد زخمی بھی ہو ئے، نوشہرہ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت شدید تھی جس کی آواز دور تک سنی گئی ۔ ڈی پی او محمد حسین نے12افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مطابق دھماکے میں30 سے35 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاہے۔

یہ دھماکا خیز مواد د گاڑی میں پہلے سے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔واقعے کے بعد امدادی کام شروع کر دیا گیا جس کے لئے کارکنان کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جبکہ پولیس اور دیگرسیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ۔اسپتال ذرائع نے12افراد کے جاں بحق ہو نے کی تصدیق کر دی ہے۔