برلن(جیوڈیسک)برلن میں پولیس ٹریننگ ایکسرسائز کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے ایک ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جرمن دارالحکومت برلن میں اولمپکس اسٹیڈیم کے نزدیک پولیس کی ایکسرسائزجاری تھیں۔
ان ایکسر سائز کا مقصد فٹ بال مقابلوں کے دوران تماشائیوں کی گڑبڑ روکنا تھا۔شدید برف باری اور نا مناسب موسمی صورتحال کی وجہ سے پولیس کے دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔