حکومت کے خلاف آج یوم نجات منائیں گے ، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ملک بھر میں حکومت کے خلاف یوم نجات منانے کا اعلان کیا ہے ،کہتے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرا کے محنت کا ثمر مل گیا۔ ایوان اقبال لاہور میں پارٹی کے مرکزی عہدوں پر پولنگ کا معائنہ کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دکھادیا ہے کہ پارٹی الیکشن کیسیکرائے جا تے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تئیس مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ، تبدیلی آچکی ہے اور اب پاکستانی سیاست کافیصلہ ہونے والا ہے۔