علی ظفر کی بالی ووڈ کامیڈی فلم چشم بدورکے نئے گانے کی وڈیوجاری

Ali Zafar

Ali Zafar

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی اپنی پہلی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پاکستانی پاپ گلوکار،ماڈل و اداکار علی ظفرکی تیسری بالی ووڈ فلم چشمِ بدورکے نئے گانیڈھچکیاںکی وڈیو جاری کردی گئی۔ ڈھچکیاں ڈوم ڈوم کے بولوں پر مبنی گانے کو خود علی ظفر اور شریا گھوشال کی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جسکی وڈیو میں علی اپنی ہیروئن تاپسی پنو کیساتھ مختلف مقامات پر تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔1981کی مشہور کامیڈی فلمچشمِ بدورکے ریمیک کی ہدایتکاری کامیڈی فلموں کے نامور ہدایتکار ڈیوڈ دھاون نے دی ہے جس میں علی ظفر کیساتھ سدھارتھ،دیوندو شرما،رشی کپور اورتاپسی پنواہم کردار ادا کررہے ہیں۔

جبکہ جوہی چالہ اور انوپم کھیر بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔گوا میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت ایک ہی لڑکی کی توجہ اپنے جانب مبذول کروانے کی کوششوں میں مگن نظر آرہے ہیں۔ویاکوم موشن پکچرز کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے جورواں سال5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔