بینکوں نے رواں مالی سال196 ارب سے زائد کے زرعی قرضے جاری کئے

ZTBL

ZTBL

بینکوں نے رواں مالی سال اب تک ایک سو چھیانوے ارب گیارہ کروڑ روپے کے زرعی قرضے جاری کئے۔ ہدف حاصل کرنے کیلئے چار ماہ میں ایک سو انیس ارب کے مزید قرضے جاری کرنا ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زرعی قرضوں کے اجرا میں تیرہ اعشاریہ چھے پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا فروری میں پانچ بڑے کمرشل بینکوں نے 104 ارب بائیس کروڑ روپے کے زرعی قرضے جاری کئے۔زرعی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 31 ارب 54 کروڑ کے قرضے کاشت کاروں کو فراہم کئے۔ بینکوں کو زرعی قرضوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے چار ماہ میں ایک سو انیس ارب کے مزید قرضے جاری کرنا ہوں گے۔